مٹہ ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) مٹہ بازار اور قریبی مضافات میں بجلی کی تاریخی بند ش نے عوام کی صبر کا پیمانہ لبریز کردیا عوام سڑکو ں پر نکل گئیں مٹہ بازار کی مین چوک میں شدید احتجاج مین چوک سے واپڈا دفتر تک احجاجی ریلی بھی نکالی واپڈا کی خلاف شدید نعرہ بازی ضلع نائب ناظم عبدلجبار خان تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر سابق صدر اکبر باچا اور دیگر کا احتجاجی مظاہرین سے خطاب اگر ذمہ دار احکام نے بروقت اقدامات نہیں کی تو پھر حالات کی ذمہ دار وپڈا والے ہونگے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ کوزہ باما خیلہ برہ باماخیلہ بوڈیگرام اور مٹہ بازار کے دوکانداروں نے مٹہ میں شدید بجلی بندش اور ناروالوڈشڈنگ کی خلاف شدید احتجاج کیا اور مٹہ بازار کے مین چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں اور بازار کی دوکانداروں نے شرکت کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر سابق صدر اکبر باچا فراموش خان اور دیگر نے خطاب کی اور واپڈا والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مزید اس ظلم کرنے سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ اگر وپڈا والوں نے یہ سلسلہ بند نہیں کیا اور مٹہ کی عوام کو لوڈشڈنگ کی بارے مین شیڈول نہیں دیا اور بلاوجہ بجلی کی گھنٹوں تک بندش کو ختم نہیں کی تو پھر حالات کی ذمہ دار واپڈا والے خود ہونگے ادھر مظاہرین نے مٹہ چوک سے واپڈا دفتر تک ایک پرامن احتجاجی ریلی بھی نکالی جہاں پر ضلع ناظم عبدالجبار خان بھی مظاہرین کیساتھ شامل ہوگیا اور ذمہ دار احکام سے عوام کو درپیش شدید گرمی میں بجلی کی وجہ سے مشکلات کو ختم کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر مٹہ سے رابطہ کرکے صورتحال سے اگاہ کردی اس موقع پر ایک کمیٹی بنائی گئی جو ایکسئین واپڈا سے ملاقات کرکے اس مسئلے کی حل کیلئے عملی اقدامات اٹھایئنگے دریں اثناء لوگوں اور بازار کی دوکانداروں نے واپڈا کی خلاف شدید نعرہ بازی کی اور واپڈا مٹہ کے دفتر کے سامنے دھرنا بھی دیا جو بعد میں پر امن طور پر منتشر ہوگئے
1,750 total views, 2 views today