سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )ضلعی پولیس آفیسر سید اشفا ق انور کے احکامات پر ضلع بھر میں گزشتہ تین روز کے دوران جرائم پیشہ افراد ،مجرمان اشتہاریوں،سماج اور ملک دشمن عناصر کے خلاف باقاعدہ گرینڈ آپریشن شروع ہے ۔ سپیشل پولیس کمانڈوز ایلیٹ فورس ،آپریشن پولیس ٹروپس ،لیڈیز پولیس،K-9 سکواڈ،بم ڈسپوزل پولیس یونٹ نے مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔پہاڑی دشوار گزار گھاٹیوں ،کھائیوں دروں کو سپیشل پولیس کمانڈوز ٹروپس نے گھیرے میں لیا۔ انتہائی مطلوب سماج اور ملک دشمن عناصرکو گرفتار کیا گیا ۔آپریشن کے دوران درجنوں مکانات چیک کئے گئے۔مزید برآں گزشتہ تین روز کے دوران ضلع بھر میں سرچ اپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کی بذریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS چھان بین کی گئی۔جبکہ بذریعہ جدید ٹیکنالوجی VVSہزاروں گاڑیوں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔کرایہ داران ایکٹ خلاف ورزی پر18ایف آئی آر درج کی،سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران اسلحہ و ایمونیشن برآمد کی گئی جسمیں پستول2 عدد اور 22عدد کارتوس برآمد کی گئی۔16.649کلوگرام چرس ،ہیروئن266گرام، دیسی شراب01لیٹر،کئی مشتبہ افراد گرفتار،انسدادای کاروائی میں 318افراد کیخلاف کاروائی ہوئی ،جبکہ بغیر نمبر پلیٹ 297موٹر سائیکل ڈرائیوروں کیخلاف کاروائی ہوئی،سرچ اپریشن کے دوران ایک مجرم اشتہاری بھی گرفتار کیا گیا ،ڈی پی اوسوات سید اشفاق انور نے آپریشن کے دوران عوام الناس کے تعاون کی تعریف کی اور مستقبل میں بھی پولیس کے ساتھ تعاون کی امید ظاہر کی ۔
1,216 total views, 2 views today
Comments