عوامی نیشنل پارٹی کے ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان مٹہ تحصیل کے صدر قاسیم خان اور تحصیل کونسل مٹہ میں اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان کے مٹہ بازار میں کامیاب الیکشن مہم عوام اپنے اور علاقے کی ایک بہتر مستقبل کیلئے 25جولائی پر عوامی نیشنل پارٹی کا ساتھ دیں 25 جولائی ایک اہم دن ہیں اسلئے عوام 25جولائی کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں پارٹی قائدین کا دوکانداروں اور عام لوگوں سے بات چیت تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان مٹہ تحصیل کے صدر محمد قاسیم خان اور تحصیل کونسل مٹہ میں اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان فاروق خان سعید احمد خان ایڈوکیٹ ثمر خان تحصیل کونسل کے ممبر خورشید خان مٹہ بازار کے صدر محمد زو بیر سابق صدر اکبر باچا خلیق احمد اوردیگر نے مٹہ بازار میں ایک کامیاب الیکشن مہم چلائی اور 25تاریخ پر ہونے والے الیکشن کیلئے دوکانداروں سے مل گئے اس موقع پر پارٹی قائدین نے کہا کہ عوام 25 جو لائی پر علاقے کی ترقی اور عوام کی خدمت کو یقینی بنانے کیلئے اپنا قیمتی ووٹ عوامی نیشنل پارٹی کو دیکر اے این پی کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے ماضی گواہ ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہرمشکل وقت میں عوام کاساتھ دیا ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کی ہے اور نہ ائندہ کرینگے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی عوام میں سے ہیں اور عوامی نیشنل پارٹی اور انکے قائدین ورکرز عوام کی خاطر پہلے کی طرح عوام کیساتھ رہ کر عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اس موقع پر دوکانداروں نے بڑی تعداد میں عوامی نیشنل پارٹی کا ائندہ الیکشن میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرکے بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا
1,310 total views, 2 views today