مینگورہ(سوات نیوز ڈاٹ کام)مینگورہ شہر کے ڈاکخانہ روڈ پرزیر تعمیر پلازہ کے کھدائی سے اچانک قریبی مکان زمین بوس ہوگیا،اہلخانہ بال بال بچ گئیں،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر کے ڈاکخانہ روڈ پر زیر تعمیر ہونے والا پلازہ کے لئے کھدائی کئے جارہی تھے کہ اچانک دو منزلہ مکان کا ادھا حصہ زمین بوس ہوکر آگرا جس سے گھر میں موجود اہلخانہ معجزانہ طور بچ نکلی اور کسی قسم کی جانی نقصان نہ ہوسکا۔تاہم زمین بوس ہونے والا مکان کے مالک حاجی محمد اسحاق اور ضیاء الحق نے میڈیا کو بتایا کہ زیر تعمیر ہونے والا پلازہ کے بیسمینٹ کے لئے کھدائی کیوجہ سے ہمارا مکان زمین بوس ہوگیا اور اللہ کے فضل وکرم سے گھرکے تمام افراد محفوظ رہی ۔
2,042 total views, 2 views today
Comments