کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل گلونو شاہ میں 12سالہ لڑکا کنویں میں گر کر جاں بحق، سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے مقامی قبرستان میں سپردخاک
تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل توتانوبانڈئی کے علاقہ گلونو شاہ کا رہائشی 12سالہ نوجوان فواد ولد فرمان کرکٹ کھیل رہا تھا کہ پیاس لگنے کے بعد ٹانگئی چینہ کے قریب کنویں میں پانی پینے کے لئے گیا اسی دوران پاؤں پھسلنے کی وجہ سے کنویں میں گر گیا جس کو طبی امداد کے ہسپتال بھی منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا مرحوم کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا فاتحہ خوانی گلزار مسجد گلونو شاہ میں ادا ہورہی ہے۔
1,134 total views, 2 views today
Comments