اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف مریم نواز اور نواز شریف سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے ، اس کے بعد ن لیگ میاں نواز شریف اور مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کرے گی، ایک نجی ٹی وی چینلکی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،
شہباز شریف کی ملاقات کے بعد اظہار یکجہتی کے لیے ن لیگ دو دن بعد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کرے گی، اظہار یکجہتی کے لیے خواتین پھول لے کر اڈیالہ جیل بھی جائیں گی۔
1,008 total views, 2 views today
Comments