کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل یونین کونسل توتانوبانڈئی میں عوامی نیشنل پارٹی چھا گئی،ہر طرف سرخ جھنڈے لہرانے لگے،خورشید خان کے زیر قیادت عوام کا اے این پی پر بھر پور اعتماد کا اظہار،نامزد امیدوار حلقہ PK 7وقار خان اور امیدوار برائے NA 4سلیم خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کے لئے جوش و خروش میں اضافہ،جگہ جگہ شمولیتوں کا سلسلہ بدستور جاری ،ناظم ویلج کونسل توتانوبانڈئی ون حبیب احمداور جنرل کونسلر حبیب االلہ نے اے این پی کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے الیکشن 2018میں وقار خان اور سلیم خان کے حمایت کا اعلان کیا اور بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کا عزم کرلیا اس حمایت سے علاقے میں اے این پی کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی جبکہ توتانوبانڈئی کے معروف جیولرز خاندان نے علی احمد کے سربراہی میں احمد رشید صدر صیب،وزیر ذادہ،ہارون رشید،اسماعیل،سردار علی،سلیم شاہ نے 160فیملی ممبران کے ہمراہ اے این پی میں شمولیت اختیار کی جس سے اے این پی کارکنان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں پہاڑی علاقہ اشاربنڑ میں بھی سرخ جھنڈوں کی بہار آئی جب مسلم لیگ کے سرگرم رہنما سلیم خان نے خاندان اور درجنوں ساتھیوں سمیت آخری سانس تک اے این پی کے فلیٹ فارم سے عوام کی بلا امتیاز خدمت کا اعلان کیا اس موقع پر منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے نامزد امیدوار ووقار خان ،سلیم خان،خورشید خان،ابراہیم دیولئی ،شوکت خان،شیر احمد اور دیگر مقررین نے شامل ہونے والوں کو پختون بھائی چارہ میں خوش آمدید کہتے ہوئے ہر موڑ پر مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی،مسلم لیگ،ایم ایم اے سمیت آزاد امیدواران ذاتی مفادات اور پرکشش نعروں سے لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے سرگرم ہوچکے ہیں جبکہ اے این پی پختون قوم کی واحد ترجمان پارٹی ہے جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ملک وقوم کے لئے قربانیاں دی ہیں اور مستقبل میں بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے لہذا پوری قوم اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرکے25جولائی کو لالٹین پر مہر ثبت کرکے اے این پی کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں تاکہ ایک بار پھر عوامی حکومت قائم کرکے اے این پی دور میں شروع کردہ ترقی کے سفر کو دوبارہ شروع کیا جاسکے۔
1,268 total views, 2 views today