سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سوشل میڈیا پر ترقی نہیں آتی اس کیلئے عملی کام کی ضرورت ہوتی ہے کوئی بتا سکتا ہے کہ پچھلے سال میں ترقی کا کوئی کام ہوا ہو ، کوئی میگا پراجیکٹ جس سے عوام مستفید ہوسکتے ہوں ، ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی پی کے پانچ کے امیدوار واجد علی کان اور این اے تین کے امیدوار عبدالکریم خان نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، انہوں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں جھوٹے نعروں میں مزید آنے والے نہیں ان کو پتہ چل چکا ہے کہ پختون قوم کی ترقی و خوشحالی اے این پی لاسکتی ہے جو ان کے سامنے ہے ، انہوں نے کہا کہ خالی نعرے ترقی نہیں لاسکتی ، ہم نے قربانیوں کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھا جو قوم کے سامنے ہے اور ان کے بچے اس سے مستفید ہورہے ہیں ، انہوں نے پختون قوم پر زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سرخ جھنڈے تلے متحد ہوکر خیبر پختونخوا کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیں ، تقریب سے عبداللہ یوسفزئی ودیگر نے بھی خطاب کیا اور اخر میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش امدید کہا اور سرخ ٹوپیا ں پہنائی ۔
1,072 total views, 2 views today