سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )قومی وطن پارٹی حلقہ این اے چار کے نامزد امیدوار حاجی تل حیات خان اور حلقہ پی کے نو کے نامزد امیدوار نصراللہ خان نے کہاہے کہ قومی وطن پارٹی ہی اصل میں پختون قوم کی واحد جماعت ہے جو اصل میں پختون عوام کی ترقی اور خدمت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی پاس 25جولائی ایک اہم موقع ہے کہ وہ اپنے حقوق اور علاقے کی ترقی کیلئے قومی وطن پارٹی کاساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ دندڑئی اور بیدرہ میں شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر قائدین نے بھی خطاب کی جبکہ شمولیتی جلسوں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو پارٹی قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباددی مقررین نے کہا کہ عوام ائندہ الیکشن میں کسی کی جھوٹے اور من گھڑت نعروں کی بجائے حقیقی معنوں میں پختون قوم کی خدمت کرنے والے جماعت قومی وطن پارٹی کا ساتھ دیں کیونکہ افتاب احمد خان شیر پاو کے قیادت میں اس وقت قومی وطن پارٹی حقیقی معنوں میں پختون قوم کی حقوق اور ترقی کیلئے کام کرنے والے جماعت ہے انہوں نے کہا کہ عوام 25 جولائی پر جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں ۔
1,186 total views, 2 views today