بریکوٹ( ریاض احمدسے) پاکستان تحریک انصاف پی کے 6سے نامزد امیدوار ڈاکٹر امجد علی نے اپنے کارکنوں کے ہمراہ بریکوٹ بازار کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے تاجربرادری کے علاوہ دیگر لوگوں سے ملاقاتیں کی ۔ بریکوٹ بازار کے تاجربرادری نے ڈاکٹر امجدعلی کو یقین دھانی کراتے ہوئے کہاکہ تاجربرادری پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اور انشاء اللہ ان کی کامیابی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔اس موقع پر گوہر ایوب ،باچہ حسین ،اسد خان ، فضل ودود باچہ ،نیک علی خان کے علاوہ پارٹی کے دیگر کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ بعد انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حسین خان کے رہائش گاہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے الیکشن کی تیاریاں بہترین انداز میں ہو رہی ہیں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کا جو جذبہ ہے میں انہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ ہم عام انتخابات ہم اپنے پانچ سالہ کی کارکردگی کی بنیاد پر لڑ رہے ہیں ۔مخالفین جتنے بھی ہیں وہ تما م متحد ہو کر بھی ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں ۔ہم نے 2013کے الیکشن میں جو وعدے کئے تھے وہ ہم نے پورے کردئیے ہیں ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آج بریکوٹ گراؤنڈ میں جو جلسہ منعقد کیا جارہاہے انہیں کامیاب کریں ۔
922 total views, 2 views today