مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری ،سابق صوبائی وزیر اور پی کے 5 سے نامزد اُمیدوار واجد علی خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی اس دھرتی کی پارٹی ہے ، جو صرف اور صرف خیبر پختونخواہ میں رہنے والے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے ، امن ہو، یا خراب حالات ہو تو عوامی نیشنل پارٹی کے ورکروں نے بے پناہ قربانیاں دی ہے ، تاریخ فرنگی سے لیکر آج تک ہماری قربانیوں سے بھری پڑی ہے ، عوام آنے والے عام انتخابات میں پورے صوبے اور خصوصاً سوات میں لالٹین نشان رکھنے والے اُمیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز تندور ایسوسی ایشن ضلع سوات کے طرف سے اُن کی حمایت میں ہونے والے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر تندور ایسوسی ایشن کے صدر اور معروف سماجی شخصیت لیاقت علی خان نے اپنے ہزاروں تندوروں ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے افراد نے واجد علی خان ایڈوکیٹ کی حمایت کا اعلان کیا ، اور یہ عہد کیا کہ 25 جولائی کو لالٹین پر مہر لگا کر واجد علی خان کو کامیاب بنائیں گے، واجد علی خان نے وزارت کے دوران ہمارے بہت سے مسائل کو حل کیا ہے ، ہم سب اُن کے ساتھ ہیں ، جس پر سابقہ صوبائی وزیر اور پی کے پانچ کے اُمیدوار واجد علی خان ایڈوکیٹ نے تمام تندور ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اورکارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ، کہ آپ لوگوں نے جس طرح مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ آپ کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤنگا، جبکہ آپ کے حقوق کیلئے اقتدار میں رہوں یا نہ رہو آپ کے ساتھ رہونگا، آپ کے تعاؤن کا شکریہ ، جس اعتماد کا اظہار اور اس عظیم الشان پروگرام سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ انشاء اللہ کامیابی ہماری اور ہمارے تمام اُمیداروں کی ہوگی، آخر میں انہوں نے ایک بار پھر تمام سامعین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
1,002 total views, 2 views today