سوات(سوات نیوزڈا ٹ کام) سیدوشریف شگئی میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے نواب خان نے خاندا ن اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت حلقہ پی کے پانچ میں تحریک انصاف کے امیدوار سابق ایم پی اے فضل حکیم کی حمایت کا اعلان کردیا، سوات پریس کلب میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ سیاسی وسماجی ورکرز اور مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے محمد نواب خان نے دیگر ساتھیوں فضل حسین عرف طوطی سمیت خاندان کے دیگر 14 سو افراد کے ہمراہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کا بلدیاتی امیدواربھی تھا، ہم نے ہمیشہ علاقے کی لوگوں کی بلا امتیاز خدمت کی ہے لیکن مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کبھی بھی علاقے کے مسائل حل کرنے میں میراساتھ نہیں دیا جبکہ تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل حکیم نے ہمیشہ مجھ سے تعاؤن کیا جس کی وجہ سے الیکشن کے موقع پر ان کا ساتھ دینے کافیصلہ کیا ، اس موقع پر پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں زاہد خان عرف باز خان، ناظم شگئی حیدر علی،نائب ناظم انعام اللہ ، سہیل سلطان اور دیگر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے والوں کو پارٹی کی ٹوپیا ں پہنا کر مبارکباد دی ۔ ایم پی اے فضل حکیم نے اس موقع پر کہا کہ سیدوشریف شگئی میں 14 سو افراد کی شمولیت سے اس حلقے میں پی ٹی آئی کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ہے اور ان شاء اللہ 26جولائی کا دن ہماری کامیابی کا دن ثابت ہوگااور پی ٹی آئی نہ صر ف اس حلقے سے بلکہ پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی۔
1,252 total views, 2 views today