سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ٹیم )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سوات میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پہلے پختون ہوں پھر پنجابی ہوں ،پاکستان کے پی کے کا نام ہے ، پختونوں کو میں دل سے محبت کرتا ہوں ، سوات کو پاکستان کا سب سے بہترین سیاحتی مقام بنادوں گا ۔سوات میں تعلیم ،صحت اور سڑکوں کے حوالے کام کروں گا ، بہترین میڈیکل کالج اور یونیورسٹیز بناونگا ،میں سوات کو لاہور بناوں گا ، انہوں نے کہا کہ اپریشن میں سوات کے لوگوں نے بے پناہ قربانیاں دی تھی ،مخالفین مجھ پر الزام لگا رہے ہیں کہ میں نے آئی ڈی پیز پر دروازے بند کئے تھے مگر اسطرح بالکل نہیں تھا کہ باکل جھوٹ پر مبنی ہے ،انہوں نے اس الزام کو مسترد کردیا اور کہا کہ سوات اور مالاکنڈڈویژن کے لوگوں سے بے پناہ محبت کرتا ہوں ، اگر اللہ نے موقع دیا تو سوات کو لاہور جیسا بنادونگا ۔انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام 25جولائی کو شیر پر مہر لگائیں اور اپنے بچوں کی مستقبل کو محفوظ بنا دیں
1,698 total views, 2 views today