سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )عبدالرحیم اورصادق عزیز کی کوششوں سے پی ایم ایل کا ورکرز کنونشن کامیاب ہوگیا ہے ، ان دونوں رہنماوں نے ایک ہی دن کے قلیل وقت میں بھرپور تیاریاں اور انتظامات کئے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق سوات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جانب سے جمعے کے روز ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کے لئے پی ایم ایل (ن) کے الیکشن مہم کے انچارج عبدالرحیم اور مینگورہ سٹی کے صدر صادق عزیز نے ایک دن کے اندر اندر بھرپور محنت اورکامیابی کے ساتھ کنونشن کے لئے انتظامات کئے جس کے وجہ سے کنونشن کامیاب ہوگیا ۔اس موقع پرعبدالرحیم اور صادق عزیزنے تمام کارکنوں ،عوام اور میڈیا کے نمائندوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔
1,254 total views, 2 views today
Comments