سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)این اے تھری پر ن لیگ کے امیدوار شہباز شریف کی پوزیشن مستحکم ،انتخابی مہم اور جلسے کے بعد عوامی مقبولیت میں اضافہ ،شہر اور نواحی علاقوں میں عبدالرحیم اورصادق عزیز کے کمپنین میں تیزی سے گراف بڑھ گیا ،عوام25 جولائی کو فیصلہ انکے حق میں دینگے ،عبدالرحیم ،سوات میں عام انتخابات کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہے اور الیکشن میں صرف دو دن باقی ہے اور سوات کے اہم حلقے این اے تھری پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے اور انکی کامیابی کے امکانات زیادہ ہوگئے ہیں اور عوام میں انکی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے ،گزشتہ روز انکے جلسے اور تیز مہم کے وجہ سے این اے تھری پر انکی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے اس سلسلے میں ن لیگ کے رہنماء عبدالرحیم اور سٹی صدر صادق عزیز نے انکے لئے بھر پور مہم کا اغاز کیا ہے اور تاجر برادری نے بھی انکی حمایت کا اعلان کیا ہے عبدالرحیم نے میڈیا کو بتایا کہ شہباز شریف کی کامیابی یہاں کی عوام کی ترقی ثابت ہوگی اور اس سے یہاں پر ترقی کا نیا دور شروع ہوجائیگا اسلئے 25 جولائی کو یہاں کے عوام انکے حق میں فیصلہ دینگے اور انکو بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے ۔
1,116 total views, 2 views today