سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملکی سا لمیت کے لئے لازوال قربانیاں دی ہے ، شہداء آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام، آر پی اُو محمد سعید وزیرتفصیلات کے مطابق:4اگست یوم شہداء کو منانے کے لئے جاوید اقبال شہیدپولیس لائن سوات میں ایک پرُوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام، آر پی اُو ملاکنڈ محمد سعید وزیر، بریگیڈئیر کاشف نوید عباسی، ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم ، ڈی پی اُو سوات سید اشفاق انور ،پولیس آفیسران و جوانان اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے کہا کہ آج کا دن پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جا رہا ہے جنہوں نے ملکی سا لمیت ، امن و آمان کو قائم و دائم رکھنے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں ،ان کا اس پوری انسانیت میں کوئی ثانی نہیں، 2007کے بعد اس صوبے کے اندر خیبر پختونخوا کے پولیس نے جس طرح فرنٹ لائن میں ایک فورس کے حیثیت سے خیبر پختونخوا میں امن و آمان قائم کرنے کے لئے قربانیاں دی ہیں اس کے مثال تاریخ کے اوراق میں ہیں لیکن ہم سب شہداء کے شکر گزار ہیں کہ جن کے قربانیوں کے وجہ سے آج ہم سب امن و سکون کا سانس لے رہے ہیں۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد سعید وزیر نے اپنے خطاب میں کہا گزشتہ 17سال کے دوران اس صوبے میں جنگی حالت رہی اور جنگ کے نتیجے میں پولیس کے آفسروں اور جوانوں نے اپنے جان کا نذرانہ پیش کیا اور اپنے لازوال قربانیوں سے ہمارے لئے اور ہمارے آنے والے نسلوں کے لئے جینے کا حق یقینی بنایا، سپاہی سے لیکر آئی جی تک ہر آفیسر نے جنگ میں قربانی دی ہم شہدائے پولیس کو نہیں بھولے گے۔اس موقع دپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم اور بریگیڈئرکاشف نوید عباسی نے بھی خطاب کیا، یوم شہدائے پولیس کے موقع پر بلڈ ڈونیشن کمیپ میں پولیس کے افسران اور جوانوں کے علاوہ سول سوسائٹی کے کثیر تعداد میں شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے خون کے عطیات دئیے ۔
1,122 total views, 2 views today