پشاور: ملاکنڈ تھری پاور ہاؤس کی پیداوار متاثر ہونے کی وجہ سے 70 میگاواٹ کی کمی کی وجہ سے چکدرہ ، مردان ، صوابی اور سوات میں بجلی کی اضافی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، ترجمان پیسکو شوکت افضل کے مطابق برہان گرڈ میں بھی تکنیکی وجوہات کی بناء پر 15 میگا واٹ کی کمی کے باعث ہری پور، ایبٹ آباد ، مانسہرہ اور ملحقہ علاقوں میں اضافی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے پسکو چیف نے یقین دلایا ہے کہ بہت جلد تمام متاثرہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی میں حائل مشکلات دور کردی جائے گی ۔
1,208 total views, 2 views today
Comments