سوات(خورشیدعلی )سوات کے ہزاروں طلبا وطالبات ایف اے، ایف ایس سی کے داخلوں سے محروم ہیں، سوات کے تحصیل بابوزئی، کبل، چارباغ خوازہ خیلہ ، مٹہ اور بحرین، بریکوٹ میں کالجوں کے بعد ہائی سیکنڈری سکولوں میں بھی داخلے مکمل ہوگئے ہیں، اور اس وقت بھی ہزاروں طلبا وطالبات در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، کبھی ایک ہائیر سیکنڈری سکول جاتے ہیں تو کبھی دوسری ، بھاگتے بھاگتے تھک گئے ہیں لیکن داخلہ ہے کہ مل نہیں رہا، داخلے نہ ملنے کی وجہ سے اب بچوں کے والدین میں بھی تشویش پائی جارہی ہے ،
دوسری طرف نو منتخب ایم پی ایز اور ایم این ایز نے بھی اس سنگین مسئلہ پر خاموشی اختیار کرلی ہیں، طلبا وطالبات کے والدین نے محکمہ تعلیم ، چیف سیکٹری ، کمشنر مالاکنڈڈویژن سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مختلف کالجوں میں سیکنڈ شپ میں کلاسیں شروع کئے جائیں تاکہ ان بچوں کے مستقبل کو بچایا جا سکے۔
1,474 total views, 2 views today