سوات(سوات نیوزڈا ٹ کام )سوات تعلیمی بورڈ نے ایف اے ، ایف ایس سی نتائج کا اعلان کردیا ، طلبہ نے میدان مار لیا ، پہلی پوزیشن کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد شہزاد خان رول نمبر 79894نے1004 نمبرز لیکر حاصل کیا ، دوسری پوزیشن مینگورہ ڈگری کالج کے طالب علم شیزاز خان رول نمبر77802نے998نمبرز لیکر حاصل کیا جبکہ تیسری پوزیشن سوات کیڈٹ کالج کے طالب علم جبران علی خان رول نمبر 79869نے996نمبرز لیکر حاصل کیا ، سوات کے طلبہ نے میدان مارلیا مجموعی طور پر چھائے رہے
سوات تعلیمی بورڈ کے جاری کردہ نتائج کے مطابق انٹرمیڈیٹ 2018 کے سالانہ امتحان میں پارٹ ۔ون کے میڈیکل گروپ میں کل 10539طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 8450کامیاب ہوئے اور نتیجہ 80% رہا۔ پارٹ ون کے انجینئرنگ گروپ میں کل 2096طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 1666کامیاب ہوئے اور نتیجہ 79% رہا۔ پارٹ ون کے کمپیوٹر سائنس گروپ میں کل 580طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 493کامیاب ہوئے اور نتیجہ 85% رہا۔ آرٹس گروپ میں کل 8536 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 6562کامیاب ہوئے اور نتیجہ 77% رہا۔
جبکہ میڈیکل ٹیکنالوجی گروپ میں کل 14طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 6کامیاب ہوئے اور نتیجہ% 43 فیصد رہا۔ اس طرح پارٹ ون میں کل 21765طلبا ء و طالبات نے حصہ لیا جس میں17177کامیا ب ہوئے اور نتیجہ79% رہا۔اسی طرح پارٹ سیکنڈ کے میڈیکل گروپ میں کل 10888طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 9153کامیا ب ہوئے اور نتیجہ 84% رہا۔ پارٹ سیکنڈ کے انجینئرنگ گروپ میں 3229طلبا ء و طالبات امتحان میں شامل ہوئے جس میں 2545اُمیدوار کامیاب ہوئے اور نتیجہ 79% رہا۔
کمپیوٹر سائنس گروپ میں 550 طلباء وطالبات نے حصہ لیا جس میں384کامیاب ہوئے اور نتیجہ 70% رہا۔جبکہ پارٹ سیکنڈ کے آرٹس گروپ میں 8187طلباء و طالبات امتحان میں شریک ہوئے جس میں 5577 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 68% رہا۔ میڈیکل ٹیکنالوجی گروپ میں 84 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 30 کامیاب ہوئے اور نتیجہ% 36فیصد رہا۔ اس طرح پارٹ سیکنڈ میں مجموعی طور پر 22938 طلباء و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا جس میں 17689طلباء و طالبات کامیاب ہوئے اور نتیجہ 77% رہا۔
مجموعی طور پر 2018 کے اس سالانہ رزلٹ کے مطابق ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سیدو شریف سوات سے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں شامل ہونے والے طلباء و طالبات میں کیڈٹ کالج سوات کے طالبعلم محمد شہزاد خان رول نمبر79894 نے1004 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ ڈگری کالج مینگورہ سوات کے شیراز خان رول نمبر 77802نے 998نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، اور کیڈٹ کالج سوات کے طالبعلم جبران علی خان رول نمبر 79869نے 996نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فری انجینئرنگ گروپ میں ڈگری کالج مینگورہ سوات کے طلباء منصور ودود رول نمبر85334نے 990نمبرلے پہلی ، جبکہ گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول فتح پور سوات کے طالبلعم شاہ فیصل رول نمبر 86568نے 987نمبر لے کر دوسری اور کیڈٹ کالج سوات کے طالبعلم اسمارالدین رول نمبر86477نے 986نمبر لے کرتیسری پوزیشن حاصل کی ۔
کمپیوٹر سائنس گروپ میں گورنمنٹ گرلزڈگری کالج کانجو سوات کی طالبہ مس سویرا عمر رول نمبر60016نے927 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سیدوشریف سوات کی طالبہ اقرا رول نمبر 60008نے 901نمبر لیکر دوسری جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج ڈگر بونیر کی طالبلعم عبدلواجد رول نمبر 90284نے 850نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ میں گورنمنٹ ڈگری کالج ڈگر بونیرکے طالبلعم راشدعلی رول نمبر 93316نے 892نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگر ی کالج سیدو شریف سوات کی طالبہ مس زینت رول نمبر 62141نے 883نمبر لیکر دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سیدو شریف سوات کی طالبہ ریحانہ علی رول نمبر 62026نے 871نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
4,516 total views, 6 views today
Comments