سوات کے حلقہ پی کے چار کے نتیجہ سنا دیا گیا ، پی ٹی آئی کے ممبر عزیز اللہ گران کی جیت برقرار ، اس حوالے سے تحریک انصاف سوات کے ترجمان سہیل سلطان نے دیگر عہدیداروں اور کارکنوں کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ فیصلہ حق پر مبنی فیصلہ ہے ، عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے ، اسے اگلے پانچ سال میں ہر حال میں پورا کریں گے ، عمران خان سوات سے بھر پور مینڈیٹ ملنے پر وزارت اعلیٰ کا قلمدان سوات کے ممبران میں سے کسی کو دیں ، انہوں نے مخالف امیدوار امیر مقام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سوات کی لوگوں کا وقت ضائع کرنے کے بجائے اپنے علاقے شانگلہ کی سیاست پر توجہ دیں کیونکہ وہ حلقہ بھی ان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کی چار میں ہمارے امیدوار کی بھر پور جیت پر بے جا اعتراض کرکے ہمارا اور پی کے چار کے عوام کے دس دن ضائع کردیئے گئے ، انہوں نے کہا کہ ہم اب بھر پور عوامی اعتماد کے ساتھ حکومت میں آئے ہیں چونکہ سوات کی لوگوں نے کلین سویپ کرکے بھر پور مینڈیٹ دیا ہے لہٰذا پارٹی چیئرمین عمران خان سواتی عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے وزارت اعلیٰ کا قلمدان بھی سوات سے منتخب ممبران اسمبلی میں سے کسی کو دیں تاکہ سوات کی لوگوں کی برسوں سے جاری محرومیوں کا خاتمہ ہوسکے ، انہوں نے کہا کہ دس دن تک کارکنوں نے جو تکلیف اٹھائی ہے اس پر ان کے مشکور ہیں ، ہماری پچھلی حکومت میں جو منصوبے ادھورے رہ گئے ہیں انشاء اللہ انہیں دگنا کرکے پورا کریں گے جس کے بعد سال 2023کے الیکشن میں ایک بار پھر بھر پور مینڈیٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کریں گے ،
1,070 total views, 2 views today