پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی کے 9 سوات سے منتخب ہونے والے رکن محمود خان کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔
محمود خان سال 1972 میں سوا ت کے تحصیل مٹہ کے گائوں خریڑی میں پیدا ہوئے ، انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے گائوں میں حاصل کی جبکہ ماسٹر کی ڈگری انہوں نے ایگریکلچرل یونیورسٹی سے حاصل کی۔
محمود خان 1972 میں سوات کے علاقے مٹہ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم پشاور سے حاصل کی جب کہ انہوں نے 2007 میں عملی سیاست کا آغاز کیا اور تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں وزیرکھیل رہ چکے ہیں۔
محمود خان نے عملی سیاست کا اغاز سال 2005 میں ضلعی کونسلر کی حیثیت میں کیا انہوں نے گاوں خریڑی سے ضلعی ناظم کی نشست جیتی ، اس کے بعد انہوں سال 2013 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حلقہ پی کے 84 اور اب حلقہ پی کے 9 سے الیکشن لڑا اور کامیاب ہوئے ، اس کے بعد پی ٹی ائی کے حکومت نے محمود خان کو زیر کھیل اور ثقافت مقرر کیا ۔
حالیہ الیکشن 2018 میں انہوں نے حلقہ پی کے 9 سے الیکشن لڑا اور بھاری مرجن سے اپنی نشست دوبارہ جیت لی، سوا ت میں پی ٹی ائی کی کلین سویپ کرنے کے بعد عوام نے اپنا وزیر اعلیی کیلئے مہم چلائی ۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں اسپیکر کے فرائض انجام دینے والے اسد قیصر، سابق وزیراعلی پرویز خٹک، وزیرتعلیم عاطف خان اور صوبائی وزیراطلاعات شاہ فرمان وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل تھے تاہم عمران خان عاطف خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنانا چاہتے تھے لیکن پرویز خٹک نے نہ صرف ان کی مخالفت کی بلکہ اس حوالے سے خود محمود خان کا نام بھی دیا جسے چیئرمین پی ٹی آئی نے اب باضابطہ طور پر وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کردیا ہے
2,414 total views, 2 views today