سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے سب سے حسین وادی بشیگرام کے گائوں ٹٹئی بانڈہ اور مٹئی بانڈہ میں پانچ سال سے پہاڑوں پر گرے درخت خراب ہونے لگے، جنگلات کی کٹائی پر پابندی کی وجہ سے محکمہ فارسٹ ان درختوں کو اٹھانہیں رہی ہے، جس سے محکمہ فارسٹ اور علاقہ کے عوام کو ہونے والا فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے، مدین سے اگے وادی بشیگرام شروع ہو جاتی ہے جس کے بلند وبالا پہاڑوں کے بیچوں بیچ خوبصورت جھیل بشگرام جھیل بھی واقع ہے جب بھی سیاح اس علاقہ میں سفر کرتےہیں تو وہاں پر پہاڑوں میں بڑے پیمانے پر گرے درخت نظر اتے ہیں، مقامی لوگوں کے مطابق پچھلے پانچ چھ سالوں سے یہ درخت پہاڑوں پر پڑے ہیں جو برفباری اور گلیشئر انے کی وجہ سے گر گئے ہیں لیکن محکمہ فارسٹ ان درختوں کو اٹھا نہیں رہی ہے جس کی وجہ محکمہ جنگلات اور علاقہ کے عوام کو اس سے فائدہ نہیں ہورہا ہے، مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ فارسٹ کے کمپارٹ نمبر 17،18،19 میں یہ درخت بہت بڑی تعداد میں گرے پڑے ہیں، انکو اگر فروخت کرکے اس سے نئے پودے لگائیں جائے تو ماحول اور جنگلات میں اضافہ کیلئے فائدہ مند ہوگا
1,466 total views, 2 views today