سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) آئی ویلفیئر سیدو شریف میں آنکھوں کے معروف معالج ڈاکٹر ظاہر شاہ کے زیر نگرانی آئی ٹرانسپلانٹ فری میڈیکل کیمپ ،امریکہ میں مقیم ڈاکٹر فواد اور ان کے ساتھیوں کی امداد سے کیمپ میں پانچ مریضوں کی مفت ٹرانسپلانٹ کی گئی ، قرنیہ کی پیوند کاری مفت کرنے پر غریب مریضوں نے سکھ کا سانس لیا ، اس سلسلے میں ڈاکٹر ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ انسانیت کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے ، ہم آنکھوں کے تمام مریضوں کا مفت علاج ، آپریشن اور تشخیص کرتے ہیں اور ادویات قطرے ، عینک ، لینز وغیرہ بھی فری آف کاسٹ فراہم کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آنکھیں اللہ تعالیٰ کی طرف بہت بڑی نعمت ہے ، اس لئے انکھوں کے نظر کا معائنہ ہر مہینے کرنا چاہیئے ، انہوں نے کہا کہ ہر مہینے پانچ مریضوں کا مفت فری آف کاسٹ ٹرانسپلانٹ کی جائیگی ، جس کے لئے ہم اپنے وسائل بھی بروئے کار لا رہے ہیں ، اس موقع پر آنکھوں کے مریضوں نے ڈاکٹر ظاہر شاہ کے اقدامات کو بے حد سراہا ۔
2,286 total views, 2 views today