سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)دریائ سوات میں نہانے پر پابندی کے باوجود نوجوان بڑی تعداد میں دریا سوات کا رخ کررہے ہیں، دفعہ 144بھی نافذ ہے اس کے باوجود نوجوان ضلع بھر میں دریا سوات میں نہارہے ہیں ، پانی کی مقدار بڑھنے کی وجہ سے ہر ماہ درجنوں افراد دریا کے ہو جاتے ہیں، فتح پور میں 17 سالہ نوجوان عبید اللہ ولد محمد شکور دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے، اسی طرح گزشتہ روز بھی دریا میں ایک بزرگ شہری ڈوب گیا تھا، اب تک متعدد افراد دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں اسی وجہ سے ڈی سی کی جانب سے دریا میں نہانےپر پابندی لگائی گئی تھی ، تاہم اس کے باوجود نوجوان اور ہر عمر کے افراد دریا میں نہانے جاتے ہیں
1,136 total views, 2 views today
Comments