پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا جس میں اپوزیشن نے بازوؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کرشرکت کی۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہے جس میں نومنتخب ارکان نے اسمبلی رکن کی حیثیت سے حلف لیا۔ نومنتخب ارکان اسمبلی سے ن لیگ کے اورنگزیب نلوٹھا نے حلف لیا جنہیں گورنرخیبرپختونخوا نے پریزائڈنگ ممبرنامزد کیا تھا۔
اسد قیصر، پرویزخٹک، ڈاکٹر حیدرعلی، علی امیدن گنڈاپور، اور امیر حیدرہوتی کے قومی اسمبلی جانے کے باعث صوبائی اسمبلی کی نشستیں خالی رہ گئی ہیں جبکہ 3 حلقوں پرالیکشن ہونا ہے۔ سابق وزیراعلی اکرم خان درانی کی پانچ سال بعد صوبائی اسمبلی میں واپسی ہوئی ہے، سابق وزیرقانون ملک ظفراعظم دس سال بعد اسمبلی کے رکن بننے رہے ہیں۔
اجلاس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں پولیس کے چارسوجوان ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ مہمانوں کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے خصوصی اجازت نامے جاری کیے گئے۔
اجلاس کے لیے اپوزیشن ارکان نے بھی کمرکس لی ہے گزشتہ رات ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت اپوزیشن ارکان مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف سیاہ پٹیاں باندہ کر اجلاس میں شریک ہوئے۔
882 total views, 2 views today