سوات (سید سنی خان سے ) یوم ازادی کے موقع پر سوات کے پرفضا مقام ملم جبہ کے ریزارٹ میں پرچم کشائی ہو گی اور کیک کاٹا جائیگا،یوم ازادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے اج سمسنز کمپنی کے زیر اہتمام بھی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، تقریب میں پرچم کشائی ہو گی اور جشن ازادی کے حوالے سے کیک کاٹا جائیگا، جبکہ 2 ماہ سے بند ملم جبہ ریزارٹ اور چئیر لفٹ کو سیاحوں کیلئے بھی کھول دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ عید الفطر کے دوسرے روز چند لوگوں کی جانب سے ملم جبہ ریزارٹ میں توڑ پھوڑ اور مناسب سیکیورٹی نہ ہو نے کے باعث انتظامیہ نے ریزارٹ کو احتجاجا بند کردیا تھا، تاہم کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے زیر اہتمام ہو نے والے اجلاس میں سیکیورٹی فراہم کرنے کے یقین دہانی پر سمسنز انتظامیہ نے ریزارٹ اور چیئر لفٹس کو عوام کیلئے دوبارہ کھول دئے ہیں، انتظامیہ کے فیصلہ کومقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ انے والے سیاحوں نے بھی سراہا ہے، اور ملم جبہ کی رونقیں بحال ہو گئیں ہیں،
1,474 total views, 2 views today
Comments