سوات(ساجد خان سے )سوات یونیورسٹی میں تحقیق سے متعلق’’ریسرچ میتھاڈالوجی‘‘ کے موضوع پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیاگیاجس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی ممبران نے شرکت کرکے تحقیق کے مختلف پہلوؤں سے آگاہی حاصل کی۔ تربیتی ورکشاپ کااہتمام یونیورسٹی آف سوات کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کے لرننگ انویشن ڈویژن اسلام آبادکے تعاون سے کیاتھا۔ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پربحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرسوات یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمدجمال خان نے کہاکہ یونیورسٹی کی سطح پرمختلف شعبہ جات میں تحقیق کی کلچرکوفروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ اعلیٰ تعلیم کے یہ ادارے طلباء وطالبات کوایک بہترتعلیمی ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بھی خدمت کرسکے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع سوات تعلیم کے میدان میں ایک پہچان رکھتاہے اوریہاں کے لوگوں کاحصول علم کے ساتھ گہرالگاؤ ہے یونیورسٹی آف سوات کی بھی کوشش ہے کہ سوات سمیت دیگرعلاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کومحدودوسائل کے باوجودبہترسہولیات فراہم کرے تاکہ نئی نسل کوفارغ التحصیل ہونے کے بعدعملی زندگی میں کلیدی کرداراداکرنے کیلئے تیارکیاجاسکے۔ انہوں نے منتظمین کاشکریہ اداکرتے ہوئے مستقبل میں بھی تربیتی پروگراموں کے انعقادکی ضرورت پرزوردیا۔ تین روزہ تربیتی ورکشاپ کے اعراض ومقاصدپرروشنی ڈالتے ہوئے ڈائریکٹرکوالٹی انہانسمنٹ سیل ناصرشاہین نے کہاکہ پروگرام کامقصدیونیورسٹی کے فیکلٹی کوتحقیق کے میدان میں نئی جدت سے روشناس کراناہے اوریہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ ورکشاپ کے ریسورس پرسنز پشاورویونیورسٹی کے ڈاکٹرجنیداورانٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آبادکے ڈاکٹرعارف سلیم نے بالترتیب کوانٹیٹیٹواورکوالیٹیٹوریسرچ کے طریقہ کارپرمفصل لیکچرزدیئے جبکہ تربیتی ورکشاپ کے آخری روز ہائیرایجوکیشن کمیشن کے لرننگ انویشن ڈویژن اسلام آبادکے عامرشہزادنے اختتامی خطاب میں کہاکہ ایچ ای سی سوات یونیورسٹی میں مزیداس قسم کے ایونٹس کاانعقادکرے گابعدازاں شرکاء میں سرٹیفیکٹس اورشیلڈزتقسیم کئے گئے۔
1,092 total views, 2 views today