مٹہ، خوازہ خیلہ (نمائندہ گان سوات نیوز) ملک کے دوسری علاقوں اور شہروں کی طرح خوازہ خیلہ اور مٹہ بازار میں بھی جشن آزادی کی خوشیاں عروج پر،عوام میں جوش و خروش پچھلے سالوں کے نسبت کئی زیادہ۔تفصیلات کیمطابق ملک کے دوسری علاقوں کی طرح تحصیل مٹہ اور خوازہ خیلہ میں بھی 14 اگست کی خوشیاں عروج پر ہیں اور عوام میں جشن آزادی کا جوش وخروش پچھلے سالوں کی نسبت بہت زیادہ ہے۔اس خوشی کے موقع پر عوام نے گاوں گاوں پر قومی پرچموں ،بیجز ،قومی پرچموں سے بنائے گئے ٹوپیاں اور شرٹس کے سٹالز بنائے ہوئے ہیں اور انہی دوکانوں میں وطن کے گیت تیز آوازوں میں لگائے ہوئے ہوتے ہیں جس کے وجہ سے عوام میں وطن سے محبت اور جوش وجذبہ دوگنا ہوجاتا ہے۔اس کے علاوہ بچے بھی ہر جگہ قومی پرچموں کے ساتھ اور انہی پرچموں کے شرٹس پہنے ہوئے اور ٹوپیاں اپنے سروں پر رکھے ہوئے نظر آتے ہیں جوکہ وطن سے محبت کا الگ نظارہ پیش کرتے ہیں ۔تحصیل مٹہ کے عوام نے بھی جشن آزادی کی خوشی میں اپنے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر قومی پرچم لگائے ہوئے ہیں اور انہی گاڑیوں میں ملی نغمے تیز آوازوں میں لگائے ہوئے ہوتے ہیں جوکہ سننے میں بہت اچھے لگتے ہیں۔اس کے علاوہ ہر بزرگ اور ہر خاتون کی زبان پر بھی پاک وطن کیلئے نیک تمناووں اور دعاووں کا سلسلہ بدستور جاری ہے کہ اللہ تعالی ہمارے پیارے وطن پاکستان کو اپنی آمان میں رکھے۔
908 total views, 2 views today