سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام اور تحصیل ناظم بابوزئ اکرام خان نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کیلئے ہمارے بزرگوں کو خون کا دریا عبور کرنا پڑا طویل قربانیوں کے بعد پاکستان معرض وجود میں آیا ہے ،اب یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ، ملک کیلئے قربانیاں دینے کے حوالے سے ہمارے بزرگوں نے ایک ایسی تاریخ رقم کی ہے جو رہتی دُنیا تک یاد رکھی جائے گی ملک کی بقاء اور سلامتی کیلئے پوری قوم ایک پیج پر ہے ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے وطن عزیز کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا آج ایک بار پھر اعادہ کرتے ہیں پاکستان کی سلامتی ہماری سلامتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مینگورہ لان میں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے احترام میں تمام حاضرین اپنے اپنے نشستوں پر کھڑے ہوئے تقریب کے دوران پرورش سکول کے طلباء و طالبات نے خوبصورت ٹیبلوز ، ملی نغمے اور خاکے پیش کرکے خوب داد وصول کی جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں سیاسی و سماجی شخصیات ، منتخب بلدیاتی نمائندے اور دیگر افراد شامل تھے تقریب سے تحصیل ناظم اکرام خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ہماری سلامتی ہے اور وطن عزیز کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہے آج کے دن ہمیں یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اس موقع پر تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود نے اپنے خطاب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے لوگوں پر زور دیا کہ وطن کی خاطر ہم سب کو ایک ہونا چاہئے اگر پاکستان ہے تو ہم رہیں گے ہم سب کو ملک کا وقار بلند کرنے اور وطن عزیز کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہتے پاکستان کیلئے ہمارے بزرگوں نے جو قربانیاں دی ہیں ان قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آج ہمیں یہ عہد کرنا ہو گا کہ وطن عزیز کیخلاف ہر اس سازش کو خاک میں ملا دینگے جو اندر سے ہو یا باہر سے ہو کوئی بھی سازش کامیاب ہونے نہیں دینگے ۔
1,160 total views, 2 views today