کبل(تحصیل رپورٹر) گذشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول توتانوبانڈئی میں جشن آزادی کے حوالے سے پاک فوج کے زیر اہتمام رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کبل تھے جبکہ کرنل توقیر کے علاوہ ،ڈی ایس پی کبل شیر حسن،پرنسپل ابراہیم،وی ڈی سی چئیرمین اسد خان، معززین علاقہ خورشید خان،شیر احمد،موسی خان لالہ،محمد صالح،سمیت مختلف سکولوں کے اساتذہ کرام و طلباء اور عوام نے بھر پور شرکت کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر اسرار احمد،کرنل توقیر اور دیگر نے جشن آزادی کو تجدید عہد اور پاکستان کے لئے انتہائی اہم دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی انتھک کوششوں اور قربانیوں کے بدولت قائم ہوا ہے جس کے بدولت آج ہم آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں جبکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جس کو پوری مسلم دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے لہذا عظیم قربانیوں کے بدولت حاصل شدہ وطن کوپر امن اور مزید مستحکم بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے اسلئے جشن آزادی انتہائی جوش و جذبے سے منانا قومی فریضہ ہے کیونکہ یہ دن پاکستان کے بقا اور اور سلامتی کے عزم کا دن ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے عوام کے تعاون سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے سوات میں پائیدار امن قائم کیا ہے جس کو برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ آؤ ہم سب مل کر عزم کریں کہ پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے تقریب کے اختتام پر تقاریر،ملی نغموں میں پوزیشن لینے والے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
1,274 total views, 2 views today
Comments