مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام) محکمہ واٹر اینڈ سنیٹیشن مینگورہ بھی سیاست میں کود پڑی، اے این پی کو ووٹ دینے کی پاداش میں 70گھرانوں کا پانی بند کردیا، پی ٹی آئی کے کارکنان اور وی سی ناظم اور نائب ناظم کی اشیر باد حاصل، 25 دنوں سے علاقے میں کربلا کا منظر، ذی الحج کے بابرکت مہینے میں بچے و خواتین اور بزرگ شریف آباد مینگورہ کے وی سی ناظم اور نائب ناظم کو بددعائیں دینے لگیں، تفصیلات کے مطابق تحصیل بابوزئی کے علاقہ یونین کونسل شریف آباد مینگورہ میں پانی کا مسئلہ سینگین شدت اختیار کرگیا، محکمہ واسا بھی اس میدان میں سیاست کرتی نظر آرہی ہے اور وہ پی ٹی آئی کے کارکنان اور وی سی ناظم و نائب ناظم شریف آباد خواجہ کے آگے بے بس نظر آرہے ہیں ، سینکڑوں گھرانو ں پر مشتمل اس وی سی کیلئے صرف ایک ٹیوب ویل پانی فراہم کررہا ہے اور عرصہ دراز سے علاقے کا ناظم اور نائب ناظم عوام کو پانی کی فراہمی میں ناکام رہے ہیں میں حال ہی میں عام انتخابات میں ڈھیرئی شریف آباد نے عوامی نیشنل پارٹی کے اُمیدوار عاصم خان کو سپورٹ کیا اور اُسے ووٹ دیا جس کی پاداش میں علاقے کے منتخب وی سی ناظم اور نائب ناظم سمیت پی ٹی آئی کے اہلکار نے سیاسی انتقام کے طور پر 70 گھرانوں پر مشتمل علاقے پر گزشتہ 3ہفتے سے پانی بند کردیا ہے اور اس بات کو جواز بنایا گیا ہے کہ یہ ٹیوب ویل متعلقہ علاقے کو پانی فراہمی کا ذمہ دار نہیں، یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ مینگورہ شہر کے عوام کو پانی فراہمی کا ذمہ دار محکمہ بھی سیاسی پنڈتوں سے مجبور نظر آرہا ہے اور وہ علاقے کو پانی کی بندش میں برابر کا شریک ہے ، علاقے کے عوام نے کئی بار اخبارات کے ذریعے اور کئی بار براہ راست متعلقہ محکمے کو شکایت ارسال کئے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، ایسے میں تبدیلی کے نعرے لگانے والی سرکار جن کا نعرہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے کی طرف سیاسی انتقال کے طور پر ایک پورے علاقے کو پانی فراہمی کی معطلی سمجھ سے بالا تر ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ واٹر اینڈ سنیٹیشن کے متعلقہ آفسران اور اہلکاروں کے خلاف ڈی سی او سوات تادیبی کارروائی عمل میں لائیں اور انسانیت کے ساتھ ہونے والے اس ظلم کے خلاف متعلقہ علاقے کے عوام کی داد رسی کریں، اگر یہی صورتحال رہی تو یہ بات رد نہیں کی جاسکتی کہ متاثرہ علاقے کے عوام نکل کر متعلقہ ٹیوب کو نیست و نابود کردیں۔
1,076 total views, 2 views today