سوات(خورشید علی)سول سوسائٹی ، ایلم سکاوٹس اور ریسکیو 1122 نے ملکر سوات کو سرسبز وشاداب بنانے کے بڑے منصوبے کا اغاز کردیاہے، سول سوسائٹی کے عہدیداروں یحیٰ خان دولت خیل، فضل خالق خان، امجد علی خان سمیت دیگر افراد نے برساتی ندی کے دونوں جانب پھل دار اور بغیر پھل والے سوات کے تاریخی اور ثقافتی درختوں کی شجر کاری مہم شروع کردی ہے، پہلے مرحلے میں لنڈے کس سے کوکارئی تک شجرکاری کی جائے گی اور درختوں، پھلوں اور پودوں کو برساتی ندی کے دونوں جانب لگایا جائیگا، اس کے بعد کورکائی سے اگے سنگر تک مزید شجر کاری کی جائے گی، اپنے مدد اپ کے تحت شجرکاری شروع ہونے والے سول سوسائٹی کے افراد نے کہا کہ سوات کے تاریخی ثقافت اور یہاں پر پائے جانے والے درختوں کو اگایا جائیگا، انہوں نے کہا کہ سوات جو تاریخ میں نہایت ہی سبز وشاداب مشہور تھا اس تاریخ کو دوبارہ زندہ کیا جائے گا، سول سوسائٹی کے افراد نے پورے سوات کے نوجوانوں، بزرگوں، اور ہر عمر کے افراد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے استطاعت کے مطابق پودے ضرور اگائیں تاکہ یہ علاقہ پہلے سے زیادہ خوبصورت ہوں، اس موقع پر فضل خالق خان نے کہا کہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں پانی نیچے جاری ہے اس کیلئے بھی شجر کاری کی سخت ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ کچھ سالوں پہلے تک بہت زیادہ تعداد میں قدرتی چشمے تھے جو اب رفتہ رفتہ ختم ہورہے ہیں ، اوراسکی بنیادی وجہ درختوں کی کٹائی ہے انہوں نے کہا کہ پانی کو ذخیرہ کرنے اور پانی کی سطح مزید نیچے گرنےسے بچانے کیلئے شجر کاری بہت ضروری ہے۔
1,514 total views, 2 views today