سوات(ساجد خان سے )ضلع سوات میں عید الضحیٰ کیلئے محلے محلےمیں مویشی منڈیا سج گئیں ہیں، ضلع سوات کے ہر تحصیل میں مختلف مقامات پر بڑے بڑے مویشی منڈیا بھی لگائی گئی ہیں، جن کو دیکھنے اور اپنی پسند کی مویشی خریدنے کیلئے لوگ جوق درجوق جارہے ہیں تاکہ سنت ابراہیمی صل اللہ علیہ وسلم ادا کرسکیں، لیکن جب بھی وہ مویشی منڈیا ں پہنچتے ہیں تو جانور کے قیمتیں اسمان سے باتیں کرتے ہیں، گاہک اور مویشی منڈیوں میں زیادہ ہیں لیکن خریدار ایک ادھا ہی ہوتا ہے جو قربانی کیلئے جانور خرید کر لے جانے لگتے ہیں، مختلف لوگوں نے سوات نیوزڈآٹ کام کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سال جانوروں کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں، پچھلے سال پھر بھی کچھ گزارا تھا لیکن اس سال قیمت خرید بس سے باہر ہے
1,172 total views, 2 views today