سوات(نمائندہ خصوصی)گراسی گراؤنڈ میں میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لئے دوبارہ ایٹا ٹسٹ کا انعقادسوات شانگلہ بونیرکے 1300طالبات سمیت 5402طلباء شریک صوبے کے آٹھ مقامات پر ٹسٹ کا انعقاد کیاگیا اس سے پہلے جولائی کے مہینے میں ٹسٹ بارش کے وجہ سے منسوخ ہواتھاگراسی گراؤنڈ میں بہترین انتظامات طلبہ طالبا ت کے لئے گرمی سے بچنے کے لئے پنکھے اور ٹھنڈے پانی مہیا کئے گئے ایٹا ٹسٹ کے فوکل پرسن چلڈرن سپیشلسٹ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم اللہ چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر سمیع اللہ او رایٹاسمیت خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے نمائندوں کے ساتھ پولیس بھاری نفری موجود رہی اس موقع پر فوکل پرسن چلڈرنسپیشلسٹ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹسٹ کا رزلٹ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ویب سائٹ پر دیا جائیگا جبکہ میڈیکل ٹسٹ میں طالبات کی بھاری تعداد میں شرکت میڈیکل شعبہ کی اہمیت کی معاشرے میں زیادہ ہے اور ہر محب وطن کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے ملک کی عوام کی بہتر طریقے سے خدمت کیا جاسکے ا سسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم اللہ نے مزید کہا کہ صوبے کے مختلف مقامات میں بیک وقت ٹسٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملاکنڈ پشاور کوہاٹ ڈی آئی خان ایبٹ آباد ہری پور مردان شامل ہے تاکہ طلبہ وطالبات آسانی کے ساتھ ٹسٹ دیا جاسکے
1,610 total views, 2 views today