- سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول جمال آبادسنگوٹہ کی اُستانی جلاد بن گئی ،چوتھی جماعت کی معصوم بچی پر ٹیسٹ فیل کرنے پر وحشیانہ تشدد ،ہاتھ توڑ دیا ۔بچی اور والد آزادی کے آفس پہنچ گئے ،وزیر تعلیم اور اے ڈی او فیمل سے متعلقہ اُستانی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول جمال آباد سنگوٹہ کی اُستانی مس فرزانہ جلاد بن گئی چوتھی جماعت کی معصومہ طالبہ مروا کو ٹیسٹ فیل کرنے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،تشدد کے دوران بچی پر ڈنڈے برساکر ہاتھ توڑ دیا متاثرہ بچی کا والد شیر محمد اور مرواانصاف کے حصول کے لئے سوات نیوزآفس پہنچ گئے جہاں پر اُنہوں نے تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ مذکوہ مس فرزانہ جو کہ کلاس پنجم کی اُستانی ہے لیکن گزشتہ رو ز اُنہوں نے کلاس چہارم میں آکر بچوں سے ٹیسٹ لینا چاہا لیکن ٹیسٹ فیل کرنے پر مروا کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نازیبا الفاظ بھی کہ ڈالے بچی اور اُس کے والد نے بتایا کہ مذکورہ مس کے تشدد سے سکول کے مزید نو بچیاں بھاگ کر رتشدد سے خود کو محفوظ بنایا جبکہ مروا کو سزا ء دی گئی اور تشدد کے دوران اُس کا ہاتھ بھی توڑ دیا اُنہوں نے کہا مذکورہ مس اس سے قبل بھی سکول میں بچیوں پرتشدد کرتی آرہی ہے اور میری یہ بچی اس سے قبل مذکورہ مس کے تشدد کی وجہ سے بے ہو ش ہوگئی تھی لیکن میری اہلیہ اور بچی نے وہ واقعہ مجھ سے چھپایا تھا لیکن آج تو اُنہوں نے انتہاء کردی اور بچی کا ہاتھ توڑ دیا اُنہوں نے کہاصوبائی وزیر اعلی محمود خان ،سکرٹری تعلیم ،محکمہ تعلیم اور اے ڈی او فیمیل سوات سے میں اپیل کرتا ہوں کہ بچی پر تشدد کے مرتکب جلاد اُستانی کو نوکری سے برخاست کرکے بچوں کو نجات دلائی جائے۔
2,304 total views, 2 views today
Comments