سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) بے روزگار ویٹرنری ڈاکٹرز کو روزگار فراہم کیا جائے ، ڈاکٹر فورم کا قیام ، گذشتہ روز سوات بے روز گار ویٹرنری ڈاکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس ڈاکٹر فورم کا قیام عمل لایا گیا ، جس میں صدر ڈاکٹر راحت علی میاں ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹرابرار احمد ، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر زاہد فاروق ، جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر سجاد پرویز اور پریس سیکرٹری ڈاکٹر انعام اللہ کو مقرر کیا گیا ، ڈاکٹر فورم کے پریس سیکرٹری ڈاکٹر انعام اللہ نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہم اپنے جائز حقوق کیلئے ہر فورم پر لڑیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا اجلاس میں کہا گیا کہ ویٹر نری ڈاکٹرز کسی سے کم نہیں ان میں ٹیلنٹ موجود ہے اس لئے موجودہ حکومت ہمارے حال پر رحم کرکے بے روزگار ویٹر نری ڈاکٹرز کو روزگار فراہم کریں ، انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ، وزیر لائیوسٹاک اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے جائز مطالبات پر غور کریں۔
1,147 total views, 2 views today