خوازہ خیلہ(تحصیل رپورٹر) خوازہ خیلہ پولیس نے گھروں کو پتھر پھینکنے اور خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث افراد کو اسلحہ اور پٹاخوں سمیت کاروائی کرکے 9 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف ائی آر درج کردیا ،ڈی ایس پی خوازہ خیلہ سرکل بادشاہ حضرت کا میڈیا سے گفتگوپولیس زرائع کے مطابق گزشتہ کہی دنوں سے خوازہ خیلہ اور گردونواح میں نامعلوم افراد نے گھروں کو پتھر پھینکنے اور خوف وہراس پھیلانے کا سلسلہ جاری تھا جس کی وجہ سے علاقے کے عوام کو کافی مشکلات درپیش تھے اس سلسلے میں تھانہ خوازہ خیلہ پولیس نے مخبر کے اطلاع پر ایکشن لیتے ہوئے ایک بیٹک پر چھاپہ مار کر 9 افراد کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4 عدد پستول پٹاخے اور15گرام چرس برامد کرکے ان کے خلاف ایف ائی آر درج کردیاگیا،ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ علاقے کو ہر حال میں پرامن دیکھنا چاہتے ہیں کسی بھی حال میں علاقے کے حالات کو خراب کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرینگے علاقے کے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرکے امن و امان کو برقرار رکھنے اور سماج دشمن عناسر کے نشاندہی پر پولیس ان کے خلاف قانونی کاروائی کرینگے۔یاد رہے کہ گھروں کو پتھر پھینکنے کے الزام میں گرفتار9افراد کو عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
1,216 total views, 2 views today