سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات پولیس مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں چوروں کی پراسرار سرگرمیوں پر کنٹرول میں ناکام ، عوام راتوں کو چوکیداری پر مجبور ، عوام میں سخت غم وغصہ اور تشویش کی لہر ، ذرائع کے مطابق گذشتہ ایک ماہ سے مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں اور خاص کر گلکدہ ، سیدو شریف ، لنڈیکس ، ملوک آباد ، رنگ محلہ اور وزیر اعلیٰ محمود خان کے آبائی علاقے مٹہ اور نواحی علاقوں میں چوروں کی پر اسرار سرگرمیاں جاری ہے اور ٹولیوں کی شکل میں چوروں کا منظم گروپ رات بھر ان علاقوں پر گشت کرتے ہوئے لوگوں کی گھروں پر پتھر پھینک رہے ہیں اور دروازوں پرد ستک بھی دی جارہی ہے جس سے رات بھر شہر اور نواحی علاقوں میں نہ ختم ہونے والے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جس سے عوام میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے جبکہ پولیس حکام صرف صفائیاں پیش کرنے تک محدود ہوگئی ہے ، شہر اور نواحی علاقوں میں چوروں کی پراسرار سرگرمیوں کے وجہ سے عوام چوکیداری پر مجبور ہوگئے ہیں اور دن بھر محنت مزدوری کے بعد رات کو پہرے دے رہے ہیں ، مقامی لوگوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
تحصیل مٹہ اور خوازہ خیلہ میں وارداتوں کے بعد مینگورہ شہر میں اسلحے اور ٹارچ کا کاروبار چمک اٹھا ، دکانوں پر عوام کا رش ، مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں چوروں کی پراسرار سرگرمیوں کے بعد شہر میں اسلحے اور ٹارچ کا کاروبار چمک اٹھا ہے اور رات کو پہرہ دینے والے عوام نے چوروں کی تلاش کے لئے سرچ لائٹ اور ٹارچ خریدنا شروع کردیئے ہیں جبکہ رات بھر ہونے والے بے تحاشہ فائرنگ کے وجہ سے کارتوس اور اسلحہ کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔
اس حوالے سے ایس پی آپریشن سوات خانخیل خان نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں گشت کا نظام موثر بنادیا ہے اور رات کو ہونے والے گشت کی نگرانی خود کرتا ہوں ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شہر اور نواحی علاقوں میں چوروں کی سرگرمیوں کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جارہی ہے ، صرف شرپسند عناصر بعض اوقات گھروں پر پتھر پھینک کر عوام کو خوف میں مبتلا کرتے ہیں ، جس کے لئے ڈی آئی جی ملاکنڈ اور ڈی پی او سوات کی خصوصی ہدایت پر گشت کا نظام موثر بنا دیا ہے اور شہر سمیت بالائی علاقوں میں رات بھر گشت ہوتا ہے جسکی خود نگرانی کرتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ عوام چوروں کی سرگرمیوں کی افواہوں پر کان نہ دھریں ۔
مٹہ اور نواحی علاقوں میں رات کو پولیس کی جانب سے غیر اعلانیہ کرفیوں نافذ کردیا گیا ہے عوام گھروں میں محصور ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں سوات میں چوروں کی پراسرار سرگرمیوں کے اطلاعات کے بعد سوات پولیس کی جانب سے مٹہ اور بالائی علاقوں میں رات کو غیر اعلانیہ کرفیونافذ کیا جاتا ہے اور عوام کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی جاتی ہے جس کے وجہ سے عوام رات بھر گھروں میں محصور ہوجاتے ہیں ۔
1,600 total views, 2 views today