تحریر : غفور خان عادل
سوات سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ محمود خان نے وزارت اعلیٰ کا چارج سنبھالتے ہی سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کی تعمیر وترقی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں تمام رکاوٹوں کو دور کریں اس سلسلے میں سوات سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی مراد سعید اور وزیراعلیٰ محمود خان کے درمیان بھی ایک اہم بیٹھک ہوئی جس میں سوات میں ترقیاتی عمل کا جائزہ لیا گیا اور مراد سعید کی کوششوں سے کبل ہسپتال کیلئے 39 کروڑ روپے کا فنڈ فوری طور پر جاری کر دیا گیا کبل ہسپتال کی اپ گریڈیشن پر جلد از جلد کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی وزیراعلیٰ محمود خان نے کبل ہسپتال کو اپ گریڈ کرکے کٹیگری سی کا درجہ دینے کی بھی ہدایت کی انہوں نے محکمہ صحت اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو ہدایت کی کہ پرانی بلڈنگ کو منہدم کرکے پانچ منزلہ عمارت کی تعمیر جلد از جلد شروع کی جائے انہوں نے مٹہ ہسپتال کو بھی اپ گریڈ کرنے کے کام کی رفتار میں تیزی لانے کی ہدایت کی محمود خان نے سیدو شریف ہسپتال کی فعالیت اور الات کی خریداری میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مذکورہ ہسپتال جو کہ 98 فیصد مکمل ہو چکا ہے کیلئے جلد از جلد ترجیحی بنیادوں پر آلات و سامان خریدیں ، ہسپتال کے نکاس آب اور بجلی کا نظام بہتر طریقے سے مکمل کیا جائے
انہوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو سوات ایکسپریس وے ، گبین جبہ روڈ کی تکمیل ، ریسٹ ہاؤس گبین جبہ ، مالم جبہ روڈ ، کانجو فلائی اوور اور چکدرہ انٹر سیکشن کے نئے ڈائزئن کو بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی وزیراعلیٰ محمود خان کی ذاتی دلچسپی کے باعث متعلقہ حکام نے بھی ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے کام شروع کر دیا ہے تاہم کبل ہسپتال کی اپ گریڈیشن ، مٹہ اور سیدو ہسپتال پر رواں ماہ کام کا آغاز ہو جائے گا وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ وہ ان منصوبوں کی خود نگرانی کرینگے واضح رہے کہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعلیٰ نے اعلیٰ حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ مفاد عامہ کے تمام منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر اور لاپرواہی برداشت نہیں کرینگے انہوں نے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ جن جاری سکیموں کیلئے فنڈ کی کمی ہے ان کو فوری طور پر فنڈ جاری کرنے کا بندوبست کریں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے وزیراعلیٰ کو ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیدو ہسپتال کو ہر حال میں فعال بنانا ضروری ہے کیونکہ اس پر 2008 میں کام شروع ہو چکا تھا جو کہ اب تکمیل کے مراحل میں ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آلات کی خریداری اور دوسرے مسائل کے حل کی راہ میں جو رکاوٹیں ہیں ان کو ہٹایا جائے اور جو فنڈ کا مسئلہ ہے اس کا بھی فوری طور پر حل نکالا جائے تاکہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن سے عام لوگوں کو ریلیف پہنچائی جا سکے وزیراعلیٰ نے کانجو فلائی اوور اور سوات ایکسپریس وے کام کی رفتار بڑھانے کی بھی ہدایت کی
فرزند سوات وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور ممبر قومی اسمبلی مراد سعید نے سوات کی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے ایک اہم بیٹھک کی جنہوں نے سوات میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک جامع منصوبہ بندی مرتب کی اور اس بات پر زور دیا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اس سلسلے میں وزیراعلیٰ محمود خان نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ سوات کی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی ان کی اولین ترجیح ہے انہوں نے جس طرح سوات میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل اور منظور شدہ منصوبوں کیلئے فنڈ جاری کرنے کی جو سختی سے ہدایت کی ہے ان کا اس حوالے سے سنجیدگی کا اندازہ ہوتا ہے جہاں تک ایم این اے مراد سعید اور وزیراعلیٰ محمود خان کی باہمی مشاورت اور سوات میں ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینے کا عمل ایک خوش آئند اقدام ہے سوات میں ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے پر ان کی طرف سے خصوصی توجہ دینا بھی ان کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور خصوصاً پانچ سو بستروں پر مشتمل سیدو ہسپتال کی فعالیت کے بارے میں انہوں نے حکام کو جو ہدایت دی ہے وہ علاقے کے بہتر مفاد میں ہے اور اگر یہ ہسپتال فعال ہو گیا تو اس سے نہ صرف سوات بلکہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام مستفید ہونگے اور صحت کی سہولیات عوام کو ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کا مطالبہ بھی پورا ہو جائے گا وزیراعلیٰ کی طرف سے کبل ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور مٹہ ہسپتال کے حوالے سے فنڈ جاری کرنے کی ہدایت اور اس میں خصوصی دلچسپی لینے کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس طرح وزیراعلیٰ کی طرف سے گبین جبہ روڈ پر کام شروع کرنے کی جو ہدایت کی گئی ہے یہ ایک خوش آئند اقدام ہے اور یہ سوات میں سیاحت کے فروغ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو گا سوات میں گبین جبہ ایک خوبصورت سیاحتی علاقہ ہے وہاں سیاحوں کی رسائی کیلئے سڑک کی تعمیر کی اشد ضرورت ہے .
اگر سوات کے اس حسین و جمیل وادی کو سیاحوں کی رسائی کو یقینی بنایا گیا تو یہ علاقہ بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکتا ہے اور اس طرح سوات میں سیاحت کو فروغ مل سکے گا اس طرح مالم جبہ روڈ کی تعمیر پر زور دیا ہے وہ بھی سیاحتی علاقہ ہے جس کو دُنیا بھر میں اپنی خوبصورتی کیوجہ سے ایک منفرد مقام حاصل ہے وزیراعلیٰ نے اس حسین و جمیل وادی کی شاہراہ کو جلد از جلد تعمیر کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر گزشتہ حکومتوں میں کسی قسم کی توجہ نہیں دی گئی وزیراعلیٰ نے سوات ایکسپریس وے کی تعمیر کی بھی ہدایت کی ہے ادھر ممبر قومی اسمبلی مراد سعید نے بتایا کہ ان منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ سوات کیلئے مزید بڑے بڑے منصوبوں کی منظوری دی جائے گی اور اس حوالے سے سوات کے عوام جلد خوشخبری سنیں گے سوات کی حقیقی ترقی کیلئے منتخب ممبران اسمبلی دن رات ایک کرکے کام کر رہے ہیں اور ہماری کوشش ہو گی کہ سوات میں برائے نام ترقیاتی منصوبوں کی بجائے عملی طور پر اقدامات الٹھائیں انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جس طرح سوات کے لوگوں نے تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ سے نوازا ہے اس طرح تحریک انصاف کی حکومت سواتیوں کی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے سوات کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی سوات کے عوام اس حوالے سے جلد ہی تبدیلی محسوس کرینگے ادھر سوات سے تعلق رکھنے والے صوبائی کابینہ میں شامل ڈاکٹر امجد اور محب اللہ خان نے بھی سوات میں نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے جبکہ اس سلسلے میں سوات سے تعلق رکھنے والے دیگر ممبران اسمبلی بھی پر عزم ہیں کہ وہ سوات کو حقیقی معنوں میں ایک ماڈل علاقہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔
2,078 total views, 2 views today