مٹہ(رحیم خان ) سوات میں کاروباری زندگی مفلوج ،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ،چوری اور ڈکیتیوں میں حد درجے اضافہ،تفصیلات کے مطابق ضلع سوات میں گزشتہ کئی مہینوں سے کاروباری زندگی مفلوج ہوئی ہے اور روزمرہ استعمال کے چیزوں جیسے گیس،بجلی کی بلوں ،کھانے پینے کی اشیا اور روزمرہ استعمال کے دوسری چیزوں کی مہنگائی میں حد درجے کا اضافہ سامنے دیکھنے کو ایا ہے۔اسی طرح بے روزگاری کے وجہ سے نوجوان نسل زیادہ سوچ و بچار کے وجہ سے ذہنی مریض بن چکے ہیں اور زیادہ تر نوجوانوں نے منشیات کا استعمال شروع کردیا ہے جس کے وجہ سے علاقے میں منشیات کا کاروبار اپنے عروج پر ہے جبکہ انتظامیہ کے لاکھ کوششوں کے باوجودبھی اس دھندے میں کوئی کمی سامنے نہیں ائی۔کارو باری زندگی کے حوالے سے عوام اور کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ جب سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی مسافروں پر سعودی حکومت نے اپنے رحم کے دروازے بند کردئے ہیں تب سے اب تک یہاں پر کاروبارمفلوج ہوکر رہ گیا ہے جبکہ پاکستانی حکومت نے یہاں کے عوام اور خاص کر نوجوانوں کیلئے مہنگائی اور بے روزگاری تحفے کے طور پر بھیجی ہے جس کے وجہ سے گزشتہ دو مہینوں سے سوات بھر میں چور اور ڈکیتیوں میں مسلسل اضافہ سامنے آیا ہے جبکہ انتظامیہ مسلسل ناکام۔
مٹہ بازار مین چوک کے قریب العارف پلازہ میں نامعلوم چوروں نے دو کانوں کی تالے توڑ دی لاکھوں روپے کی موبائل چور اپنے ساتھ لے گئے پولیس نے رپورٹ درج کی اس پلازہ میں چند ماہ کی اندر چوری کی یہ دوسرا واقعہ ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات کو نامعلوم چوروں نے مٹہ بازار کی مین چوک کی قریب العارف موبائل پلازہ میں مسمیان ابو سید اور انور کی دوکانوں کی تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی موبائل اپنے ساتھ لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے موصول اطلاعات کی مطابق مسمی ابو سید کی دوکان سے چار لاکھ روپے کی جبکہ نور کے دوکان سے پانچ ہزار روپے کی موبائل چوری کی گئی ہے پولیس نے رپورٹ درج کی ہے یاد رہے کہ اس پلازے سے جند ماہ پہلے بھی چوری ہوچکی تھی جس کی ملزمان چور تاحال پولیس نے گرفتار نہیں کی ہے جبکہ اب اس پلازہ میں چوروں نے دوسرے بار چوری کرلی ادھر دوکاندارون کی مطابق اس پلازے میں چوری کی وادات میں اضافے کی وجہ سے بعض دوکاندار اب اپنے دوکانوں سے قیمتی موبائل رات کو گھروں کو لے جاتے ہیں
1,692 total views, 2 views today