سوات ( سوات نیوزڈاٹ کام) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سوات ایکسپریس وے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اس کی تکمیل سے ملاکنڈ ڈویژن میں ترقی اور خوشحالی کی راہیں کھل جائیں گی ، سوات سیاحت کا حب بن جائے گا اور ملاکنڈ ڈویژن کی ترقی میں سوات ایکسپریس وے کلیدی کردار ادا کرے گا تحریک انصاف کے سابق حکومت نے یہ منصوبہ شروع کیا تھا اور موجودہ حکومت اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی رواں سال کے آخری مہینے میں یہ منصوبہ مکمل کرکے باقاعدہ ایکسپریس وے کو آمدورفت کیلئے کھول دیا جائے گا 81 کلو میٹر سوات ایکسپریس وے کا 50 کلو میٹر پر مشتمل حصہ مکمل ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ظلم کوٹ ملاکنڈ ایجنسی میں سوات ایکسپریس وے ٹنل کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ ملاکنڈ ڈویژن خالد سعید ، صوبہ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان ایم پی اے شوکت یوسفزئ ،ایم پی اے فضل حکیم ، ایم پی اے پیر مصور شاہ غازی ، ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمن ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام سمیت دیگر سول و فوجی حکام موجود تھے اس سے قبل وزیراعلیٰ محمود خان کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ محمو دخان نے ٹنل کا افتتاح اور پودا لگا کر شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا محمود خان نے کہا کہ موجودہ حکومت جدیدتقاضوں کے مطابق شاہراہوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس مقصد کیلئے خطیر فنڈ منظور کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے منصوبہ تحریک انصاف کے سابق صوبائی حکومت نے منظور کرکے اس بڑے منصوبے پر کام کا آغاز کیاتھا جبکہ موجودہ حکومت نے اس منصوبے کی تکمیل کیلئے عملی اقدامات شروع کر رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے 81کلو میٹر میں سے 50کلو میٹرسڑک مکمل ہو چکی ہے اور باقی جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا اس حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے متاثر ہونے والے اراضی مالکان کو معاوضے دئیے جائیں گے ان کی مکمل فہرست طلب کر دی گئی ہے اور کوئی بھی اپنے معاوضے سے محروم نہیں رہے گا انہوں نے کہا کہ سوات موٹر وے منصوبہ ملاکنڈ ڈویژن کی تعمیر وترقی کا ایک اہم منصوبہ ہے اور اس منصوبے سے ملاکنڈ ڈویژن میں ترقی کی خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے سوات سیاحت کاایک اہم مرکز بن جائے گا اور سیاحوں کی آمد کا ایک ایسا سلسلہ شروع ہو جائے گا جو علاقے میں سیاحت کے فروغ کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا انہوں نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے کے منصوبے کی طرح موجودہ حکومت دیگر شعبوں میں بھی اس طرح عوام کے فلاح و بہبود کے منصوبوں پر غور کر رہی ہے اور حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کئے جائیں گے ۔ سوات ایکسپریس وے کب مکمل ہوجائیگا، کب سڑک پر ٹریفک ہوگی، محمود خان نے بڑا اعلان کردیا
1,406 total views, 2 views today