شاہ اسد علی
پاکستان تحریک انصاف کی دوسری بار صوبہ خیبر پختونخوا میں کامیابی اور وفاق میں حکومت بنانے کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ اب وفاقی محکموں کو بھی ٹریک پر ڈالا جائے گا اس سلسلے میں سوات سے تعلق رکھنے والے نوجوان ممبر قومی اسمبلی وفاقی وزیر مملکت سیفران مراد سعید نے سوات میں بجلی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی جس میں واپڈا حکام ، اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر ، وزیر داخلہ پرویز خٹک سمیت دیگر اہم عہدیدار موجود تھے
اجلاس میں مراد سعید نے چکدرہ 220 کے وی اے گرڈ اسٹیشن کی تکمیل بارے حکام سے وضاحت طلب کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ 15 اکتوبر سے قبل مذکورہ گرڈ اسٹیشن کو چالو کرکے بجلی کی سپلائی شروع کریں اور اسی طرح کبل گرڈ اسٹیشن اور مٹہ گرڈ اسٹیشن سمیت دیگر گرڈ اسٹیشنوں کی تعمیر پر بھی بات چیت ہوئی جس کیلئے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور جلد کام شروع کرنے کیلئے اقدامات اُٹھانے کی ہدایت ہوئی لیکن اس کے ساتھ بجلی کم وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کومکمل طور پر ختم کرنے کیلئے بوسیدہ بجلی لائنوں کو بھی تبدیل کرنا ہو گا
جس کیلئے بھی منصوبہ بندی کرنے پر غور ہوا جب تک سوات میں کبل ، مٹہ اور دیگر علاقوں میں گرڈ اسٹیشنوں کی تعمیر سمیت بجلی لائنوں کی تبدیلی نہیں ہو جاتی تب تک مکمل طور پر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی نہیں ہو سکتا ۔اسی طرح سوات میں سیاحت کے فروغ اور سوات کے طو ل و عرض میں لنک سڑکوں کی تعمیر کیلئے بھی مراد سعید نے پروپوزل تیار کیا ہوا ہے جس میں تحصیل کبل کے علاقے لانگنڑ، شلہنڈ، کالاکلے یوسی، برہ سمئی ، ٹال ، دردیال ، قلاگے روڈ، دیولئی ، ملکانہ ، گالوچ ، اشاڑے ، ہزارہ ، ملوچ ، کانجو لنک روڈ ، شور، پیوچار، گوالیرئی ، بحرین ، کالام مینگورہ کے تمام لنک سڑکوں کی تعمیرکیلئے سروے ٹیم مقررکی گئی ہے سروے کے بعد آئندہ بجٹ میں اس کیلئے فنڈ مختص کیا جائے گا سوات بھر میں لنک سڑکوں کی تعمیر سمیت کالام تک ایکسپریس وے کی تعمیر بھی ضروری ہے جس کیلئے وفاقی حکومت کو اپنا کردار اد اکرنا چاہئے ۔ وفاقی وزیر مملکت سیفران مراد سعید کی بجلی اور دیگر شعبوں سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد جب ان سے رابطہ ہوا تو اُن کا کہنا تھا کہ جلد ہی چکدرہ گرڈا سٹیشن ابتدائی ٹیسٹ بجلی سپلائی شروع کرے گا۔ اور 15 اکتوبر سے قبل ہی اس کاباقاعدہ افتتاح کیاجائیگا انہوں نے بتایاکہ کبل اور مٹہ گرڈاسٹیشنوں کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں اعلیٰ حکومتی اور واپڈا حکام سے بات ہوئی ہے اور واپڈا کے اعلیٰ حکام نے اس بارے ہمیں بریفنگ دی ہے
ان دونوں گرڈاسٹیشنوں کے لئے آئندہ بجٹ میں فنڈ مختص کی جائیگی جس کے ساتھ سوات میں بجلی کے کم وولٹیج کامسئلہ حل ہوجائیگا اور بجلی لوڈشیڈنگ پر قابو پالیاجائیگا انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کو جو نعرہ دیاتھاکہ’’ بجلی زما مرضی زما‘‘ اس کو عملی کرنے کے لئے سوات میں پیدا ہونے والی بجلی سوات کے لئے مختص کریں گے ، انہوں نے مزیدکہاکہ ہم نے ایک اعلیٰ سطحی کے ایک اجلاس میں سوات کی سڑکوں کے حوالے سے طریقہ کار بھی وضع کردیا ہے اجلاس میں وزیراعلیٰ محمودخان ، مرادسعید اور سپیکر قومی اسمبلی اورمتعلقہ حکام شریک ہوئے ، جسمیں سوات کے طول وعرض میں لنک سڑکوں کی تعمیرکیلئے طریقہ کار اور فنڈ جاری کرنے پر بحث ہوئی ، انہوں نے کہا کہ سوات کے طول وعرض میں لنک سڑکوں کوتعمیرکریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے چائنہ کے ساتھ اہم میٹنگ ہونیوالی ہے ، جس میں وزیراعلیٰ محمودخان پرویز خٹک ، مرادسعید اوردیگر متعلقہ افراد شرکت کریں گے ، جس میں سوات موٹروے کوسی پیک میں شامل کرنے کی تجویز زیرغور ہے ، انہوں نے کہا کہ ہائی وے اور ایکسپریس وے اس منصوبے کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ ہفتہ وزیراعلیٰ محمودخان اور میں سوات میں بڑے منصوبوں کا افتتاح کرینگے اورسوات کو حقیقی معنوں میں ایک ماڈل ضلع بنانے کے لئے ہم بھرپور اورعملی طورپر اقدامات اٹھارہے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے لوگوں کو ان کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ سوات کی ترقی اورخوشحالی میں اب کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی۔ کیونکہ اب مرکز اور صوبہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سوات کے غیورعوام نے جب تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ دیاتو تحریک انصاف نے ان کی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بارسوات کو وزارت اعلیٰ کااعزاز دیکر ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کے کپتان کاتعلق بھی سوات سے ہے ، اور ان کے ٹیم میں اہم کھلاڑی ڈاکٹر امجد اورمحب اللہ خان کاتعلق بھی سوات سے ہے۔ انشاء اللہ تحریک انصاف سواتیوں کے حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے اورعوامی اعتماد پرپورااترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔
تحریر ؛۔ شاہ اسد علی
2,216 total views, 2 views today