خوازہ خیلہ(تحصیل رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خوازہ خیلہ کی پرنسپل نجمہ نے کہا ہے کہ تعلیم کی فروغ کیلئے موجودہ بلڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے اب وقت کا تقاضہ ہے کہ کالج کو پرانی بلڈنگ میں شفٹ کیا جائے ،خستہ حال بلڈنگ میں مرمت کرکے 4سالوں میں کالج کو کامیاب بناکر اپر سوات میں ایک کامیاب تعلیمی درسگاہ بنادیا،ہاسٹل بونڈری وال کسی بھی وقت گرنے کا خطرہ چھوٹے کمروں کی وجہ سے طالبات ٹاٹھ پر بیھٹنے پر مجبور ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مدرسہ بلڈنگ ہونے کے سبب ہاسٹل میں قیام ناگزیر ہیں اسی طرح چھوٹے کمرے اور ہال نہ ہونے کے سبب پروگرامز کا انعقاد ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم اور پاک آرمی کے بدولت ہم کالج کو چاروں اطراف سے بلکل محفوظ کردیا ہے اور طالبات بغیر کسی ججک تعلیم حاصل کررہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کے بہتری کیلئے CCTV کیمرے نصب کی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گرلز ڈگری کالج خوازہ خیلہ تعلیمی میدان میں دن دگنی رات چگنی ترقی کررہے ہیں اور الحمداللہ پوری اپر سوات میں گرلز کالج خوازہ خیلہ پہلی نمبر پر ہے اور کالج کے اندر پر امن ماحول میں طالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
1,594 total views, 2 views today