سوات(خورشید علی)پاکستان تحریک انصاف سوات میں ضمنی الیکشن میں مشکلات کا شکار ہوگئی، امیدواروں کے اپنی ہی دوست ان کے مدمقابل الیکشن لڑرہے ہیں، تحریک انصاف کے رہنمائ محمد زیب خان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 3 سے ازاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے ہیں جبکہ اسی حلقہ پر اپوزیشن جماعتوں کا متفقہ امیدوار سردار خان بھی الیکشن لڑرہے ہیں جبکہ پی ٹی ائی کی جانب سے ساجد خان امیدوار ہے جو ڈاکٹر حیدر کے بھتیجے ہیں، اسی طرح حلقہ پی کے 7 پر بھی پی ٹی ائی مشکلات کا سامنا ہے، اسی حلقہ پر پی ٹی ائی نے حاجی فضل مولا کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ سعید خان اس حلقہ پر ازاد حیثیت میں الیکشن لڑرہا ہے جو نظریاتی اور پرانا کارکن ہے،اسیطرح اپوزیشن جماعتوں کا بھی متفقہ امیدوار وقار خان اس حلقہ پر الیکشن لڑرہے ہیں ، پی ٹی ائی کو اپنے ہی دوستوں اور ہم جماعتوں کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
1,596 total views, 2 views today