سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات میں شکار پر خود ساختہ پابندی ختم کی جائے ، شکاری حضرات نے ایک پریس ریلیز شائع کرتے ہوئے ورلڈ لائف کے ذمہ دار حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سوات میں شکار پر خوساختہ پابندی ختم کی جائے ، انہوں نے کہا کہ محکمہ ورلڈ لائف شکاری حضرات سے دو ہزار روپے لائسنس کے سالانہ فیس وصول کرتے ہیں لیکن جب شکار کا موسم آجاتا ہے تو شکار پر پابندی عائد کردیتی ہے ، شکار ی حضرات نے مزید کہا ہے کہ ہمارے سمجھ میں یہ بات نہیں آتے کہ محکمہ لوگوں سے جو لاکھوں روپے سالانہ لیتے ہیں یہ شکار کے پابندی کی فیس ہے یا شکار کرنے کی ، انہوں نے کہا کہ ایک تو ان کے پاس شکار کرنے کا کوئی جگہ موجود نہیں ، لوگ اکثر دریا ئے سوات یا عام کھیتوں میں کبوتر و غیرہ کاشکار کرتے ہیں تو کبھی آرمی کے طرف سے پابندی عائد ہوتی ہے اور کبھی پولیس کی طرف سے پابندی لگائی جاتی ہے ، اس ضمن میں تمام شکاری حضرات نے کہا ہے کہ یا تو ہمیں شکار کرنے کی اجازت دی جائے یا محکمہ ورلڈ لائف شکاریوں کو ان کے سالانہ لاکھوں روپے واپس کی جائے ، انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہم سے ہر سال شکار کرنے کے لئے لائسنس فیس لیتے ہیں اور حال یہ ہے ہمیں شکار کرنے ہی نہیں دیتے ، انہوں نے محکمہ ورلڈ لائف اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے ہمارے خدشات کو دور کیا جائے اور ہمیں شکار کرنے کی محفوظ اجازت دی جائے ۔
1,834 total views, 2 views today