سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) پختونخوا ملی عوامی پارٹی مینگورہ سٹی کے زیر اہتمام نشاط چوک مینگورہ میں ایک احتجاجی کیمپ منعقد کیا گیا جس کی قیادت پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود خالد کر رہے تھے ، احتجاجی مظاہرے سے ڈاکٹر خالد محمود ، باچا لالا ، فضل رحمان ، افصل خان اور سلیم خان کے علاوہ حاجی زاہد خان ، واجد علی خان ، عبداللہ یوسفزئی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کسی بھی صورت میں ملاکنڈ ڈویژن اور بالخصوص ضلع سوات میں ٹیکسز کے نفاذ برداشت کرنے کو تیار نہیں ہے ، ٹیکس نامی چیز سے ہم نفرت کرتے ہیں ، ملاکنڈ ڈویژن کی اپنی پرانی اور تاریخی حیثیت فی الفور بحال کیا جائے ، بجلی ، ٹیلیفون اور دیگر یوٹیلیٹی بلوں سے ٹیکس کا نفاذ ختم کیا جائے ، پانچ سال تک ریلیف ہمیں قابل قبول نہیں ہے ، مقررین نے اس بات پر بھی سخت افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات میں سواتی عوام کے گھروں میں پتھر پھینکنے اور رات کو ہوائی فائرنگ جیسا صورتحال کے روک تھا ار عوام کا اعتماد بحال رکھنے کیلئے پولیس اور سیکورٹی ادارے موثر اور عملی اقدامات اٹھا ئیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہوسکے ، انہوں نے کہا کہ واسا ء نامی کمپنی عوام کو پانی اور صفائی میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہا ہے ، بڑے بڑے تنخواہوں کے باوجود پورا شہر گندگی سے بھر ا پڑا ہوا ہے عوام کو مختلف یونین کونسلوں میں پانی کی شدید ترین قلت ہے واسا ء کمپنی میں مزید آفسران بھرتی کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، سنیٹری ورکررز کی ضرورت ہے ، درال خوڑ بحرین کے پاور ہاؤس سے پورے ضلعی سوات اور بالخصوص تحصیل بابوزئی مینگورہ اور سیدو شریف کو بجلی فراہم کیا جائے تاکہ عوام کے بجلی کے متعلق مشکلات ختم ہوسکے ، سپیشل پولیس فورسز کو فوری طور مستقل کیا جائے اور ضلع سوات سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کیا جائے ، سیدو شریف ہسپتالوں کے حالت زار درست کیا جائے ، طلباء اور طالبات کو سرکاری کالجوں میں داخلو کا بندوبست کیا جئیا ، ایٹا ٹسٹ کا پر چہ اوٹ کرنے والے عناصر کو بے نقاب کیا جائے ، مقررین نے کہا کہ ملک چندوں پر نہیں چل سکتا اس کے لئے عملی اوربہترین پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے ، حلال فوڈ اتھارٹی تاجران تنگ کرنے سے گریز کریں ، موجودہ صوبائی اور مرکزی حکومت بہت کم مدت میں ملک اور قوم کے مفاد ناکام ہوچکا ہے ، قوم پر ایک ماہ کے اندر اندر بدترین قسم مہنگائی مسلط کرنا ان کی نا اہل قرار دیا ،نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی جمہوری قوتوں کا فتح قرار دیا ۔
1,374 total views, 2 views today
Comments