تحریر ؛۔ غفور خان عادل
کسی ملک کی ترقی میں بہترین مواصلاتی نظام کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور مواصلات کا بہتر نظام ہی اس ملک کی پہچان ہوتی ہے کھیتوں سے مینڈیوں تک سڑکوں کی تعمیر پر توجہ دینے میں ملک کی ترقی کا راز پوشیدہ ہوتا ہے ہمارے ہاں جب موٹر وے نہیں تھا تو لوگوں کو سفری مسائل کا سامنا تھا لیکن جب نواز شریف نے پاکستان میں موٹر وے کی بنیاد رکھی تو لوگوں کو جدید تقاضوں کے مطابق سفری سہولیات میسر ہوئے اور پورے ملک میں موٹر وے کا جال بچھانے سے لوگوں نے سفری سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا
اس طرح تحریک انصاف کے سابق صوبائی حکومت نے شاہراہوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تعمیر کرنے کیلئے جب عملی اقدامات اُٹھانا شروع کئے تو سوات ایکسپریس وے کی صورت میں ایک عوام دوست منصوبہ سامنے آیا اور تحریک انصاف کے سابق حکومت نے سوات ایکسپریس وے کے نام پر ایک بڑا منصوبہ نہ صرف منظور کرایا بلکہ اس منصوبے پر کام بھی شروع کیا سوات ایکسپریس وے جو کہ 81 کلو میٹر کا منصوبہ ہے اس منصوبے میں 50 کلو میٹر سڑک کی تعمیر پر کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ تھانہ ملاکنڈ ایجنسی کے قریب ظلم کوٹ میں سوات ایکسپریس وے منصوبے کے ٹنل کا گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے باقاعدہ افتتاح کیا اور انہوں نے عوام کو یہ خوشخبری بھی سنائی کہ یہ منصوبہ رواں سال کے آخر تک مکمل جائے گا جس پر گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہو جائے گی یہ منصوبہ جو کہ تحریک انصاف حکومت کی طرف سے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے پورے ملاکنڈ ڈویژن میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھل جائے گی یہ ایک عوام دوست منصوبہ ہے جس سے ترقی اور خوشحالی لوگوں کے دروازوں پر دستک دے گی عوام دوست منصوبہ سوات ایکسپریس وے ہی ملاکنڈ ڈویژن کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا اس حوالے سے ایک افتتاحی تقریب ظلم کوٹ کے مقام پر منعقد ہوئی جس میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام ، ممبران اسمبلی سلیم الرحمن ، فضل حکیم خان ، پیر مصور شاہ اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ترجمان اور وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت علی یوسفزئ ، آپریشنل کمانڈر ملاکنڈ ڈویژن میجر خالد سعید کے علاوہ سول و فوجی حکام اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی .
وزیراعلیٰ محمود خان نے سوات ایکسپریس وے ٹنل کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوات ایکسپریس وے منصوبہ تحریک انصاف کے سابق حکومت کا عوام دوست منصوبہ ہے اور یہ منصوبہ ہم نے شروع کیا تھا اور انشاء اللہ ہم ہی اسے مکمل کرینگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سوات ایکسپریس وے سمیت صوبہ بھر میں سڑکوں کا جال بچھانے کا منصوبہ مرتب کیا ہے جس کیلئے خطیر فنڈ بھی مختص کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کا یہ عوام دوست منصوبہ جلد ہی مکمل کیا جائے گا اور اس کے تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے ایک سوال کے جواب میں ان تمام شکوک و شبہات کو دور کر دیا جس کے تحت یہ تاثر دیا گیا کہ سوات ایکسپریس وے منصوبے میں جن لوگوں کے اراضیات آئے ہیں شاید ان کو معاوضوں سے محروم کیا جائے گا
انہوں نے واضح کیا کہ سوات ایکسپریس وے منصوبے کے متاثرین کو ان کا حق دیا جائے گا کسی کے ساتھ بھی زیادتی و نا انصافی نہیں کی جائے گی سوات ایکسپریس وے منصوبہ عوام کی خوشحالی اور ترقی کا منصوبہ ہے اور ہم اس منصوبے کے ذریعے لوگوں کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں لوگوں کو پریشان کرنا ہر گز ہمارا مقصد نہیں عوام مطمئن رہے ان کو ایک ایک پائی کا حساب دیا جائے گا سوات ایکسپریس وے منصوبے سے ملاکنڈ ڈویژن میں خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہو گا اور لوگ اس منصوبے سے مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اب کام ہو گا اور آرام کا وقت گزر گیا ہے اس طرح منصوبوں کی منظوری کیلئے اپنا کردا رادا کرینگے اور ترقی و خوشحالی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرکے پورے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے ایک ایسی انقلاب برپا کرینگے جن سے لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم ہو سکے گی اس موقع پر شوکت یوسفزئ نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے منصوبہ صوبائی حکومت کا بڑا منصوبہ ہے اور یہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کیلئے ایک ایسا تحفہ ہے جس سے ڈویژن کا ہر فرد مستفید ہو گا انہوں نے کہا کہ آئندہ پانچ سالوں میں اس طرح مزید کئی منصوبوں کی منظوری دیکر ہم ملاکنڈ ڈویژن کی حقیقی ترقی اور اس علاقے کو ایک ماڈل علاقہ بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکیں گے عوام ہمارا ساتھ دیں واضح رہے کہ سوات ایکسپریس وے کی تکمیل سے ملاکنڈ ڈویژن میں وہ تمام سیاحتی علاقے جو لوگوں کی آنکھوں سے اوجھل تھے ان علاقوں تک سیاحوں کی رسائی بھی ممکن ہو سکے گی اور سیاحت کے حواے سے سوات پورے ملک کی سطح پر سیاحت کا ایک ایسا حب بن سکے گا جن کے 12 مہینے لوگوں اور سیاحوں کی آمد جاری رہے گی.
سوات ایکسپریس وے تعمیر وترقی کا دوسرا نام ہے تحریک انصاف کی موجودہ حکومت اور خصوصاً وزیراعلیٰ محمود خان نے سوات کی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے جس سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مستقبل میں سوات کو حقیقی معنوں میں ایک ماڈل ضلع کے طور پر سامنے لائیگا اور سوات کی ترقی اور خوشحالی کیلئے محمود خان اپنا مشن جاری رکھیں گے ۔
2,112 total views, 2 views today