مینگورہ(سوا ت نیوزداٹ کام) یونیورسٹی آف سوات نے بی اے /بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 2018 کے نتائج کا اعلان کردیاہے ۔بی اے اوربی ایس سی پارٹ ٹومیں پہلی پوزیشن طالبات نے اپنے نام کردی ۔گزشتہ روزجاری کئے گئے نتائج کے مطابق امتحان میں کل 15208امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 6255 امیدوار کامیاب قرار پائے اوریوں مجموعی طورپرکامیاب طلباء وطالبات کاتناسب 41 فیصد رہا۔نتائج کے مطابق بی اے اور بی ایس سی پارٹ ون میں کل7626طلبہ نے امتحان دیا جن میں سے43فی صدکے تناسب سے 3316 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے۔اسی طرح بی اے اور بی ایس سی پارٹ ٹو میں کل 7582امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 2939امیدوار کامیاب قرار پائے اوریوں پارٹ ٹوکا نتیجہ 39 فیصد رہا۔
بی ایس سی پارٹ ٹو میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مدین سوات کی صنا ن جمال دختر حضرت جمال رول نمبر 262121 نے 477 نمبر لیکر پہلی، حسنیٰ قاضی دختر قاضی امیرہاتم رول نمبر 212040 گورنمنٹ پی جی کالج سیدو شریف ، سمیع اللہ ولد رفیع اللہ رول نمبر 232090 گورنمنٹعمرفاروق خان شہید ڈگری کالج منگورہ سوات اور منیب احمد ولد فضل قادررول نمبر 262048 گورنمنٹ ڈگری کالج مدین سوات نے 456 نمبر لیکر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ قبال بیگم دختر شیرین خان رول نمبر 212028 گورنمنٹ پی جی کالج سیدو شریف نے 455 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بی اے پارٹ ٹو میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کانجو سوات کی صدف رحیم دختر فضل رحیم رول نمبر 304007نے 408 نمبر لیکر پہلی ، کلثوم بی بی دختر جاوید اقبال رول نمبر 206020نے 397نمبر لیکر دوسری جبکہ محمد اجمل ولد سیف اللہ خان رول نمبر 286012 نے 394 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
4,309 total views, 4 views today