سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)جی او سی مالاکنڈ آرمی ڈویژن کی ہدایت پر دیر لوئیر کے علاقے خان پور ڈگری کالج، ادنیزئی میں پاک آر می کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا ۔،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دیر لوئیر کے علاقے خان پور ڈگری کالج، ادنیزئی میں پاک آر می کے زیر اہتما م فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا ۔جس میں مختلف شعبوں کے سات ماہر ڈاکٹرز کے علاوہ 2 آرمی ڈاکٹر نے 1075مریضوں کا معائنہ کیا اورمریضوں کو مفت ادویات فراہم کی ۔ اس موقع پر علاقے کی عوام نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ہم پاک آرمی سے توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ کیلئے بھی اسی طرح فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے جس سے یہاں کے غریب لوگ مستفید ہوں گے۔ اس مو قع پر ایک اور تقر یب کا انقاد کیا گیا جس میں 60مستحق خا ندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔ مقررین نے کہا کہ پاک آرمی یہاں کی عوام کی حفاظت اور خدمت کے لئے کوشاں ہے ۔ پاک آرمی ہر مشکل گھڑی میں ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے ساتھ ہیں ۔ اس موقع پر علاقے کی عوام کو یقین دہانی کرائی گئی کہ آئندہ کے لئے بھی اسی طرح کے اقدامات کریں گے جس سے آپ لوگ مستفید ہوں گے ، اس پر اس علاقے کے عمائدین نے ان کا بھرپو ر شکریہ اد ا کیا ۔
1,148 total views, 2 views today