تحریر : ارشد علی خان
پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر اور عمران خان کے نظریاتی کارکن سعید خان کو ایک بار پھر ٹکٹ میں نظر انداز کر دیاگیا سعید خان سوات کی سیاست میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں وہ کل وقتی سیاستدان ہونے کے ناطے خود کو عوامی خدمت کیلئے وقف کر رکھا ہے سعید خان نے ہمیشہ پارٹی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ذاتی مفادات کو قربان کیا ہے موصوف کا شمار سوات کے صف اول سیاستدانوں میں ہوتا ہے سعید خان کی عوامی خدمات کے حوالے سے ایک لمبی فہرست ہے وہ ایک اصول پسند اور عوام دوست سیاسی شخصیت ہیں ان کی عوامی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے الیکشن 2013 میں سعید خان نے الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی کے ساتھ درخواست جمع کرائی اور جب پارٹی نے محب اللہ خان کو حلقہ پی کے 83 کیلئے نامزد کرکے ان کو ٹکٹ جاری کیا تو سعید خان واحد شخصیت تھے جنہوں نے پارٹی کے ہائی کمان اور پارٹی بورڈ کا فیصلہ سر چشم تسلیم کرتے ہوئے پارٹی کے نامزد اُمیدوار کے حق میں دستبردار ہوئے اور محب اللہ خان اور قومی اسمبلی کے اُمیدوار مراد سعید کیلئے انتخابی مہم چلانے کا آغاز بھی اپنے حجرے سے کیا انہوں نے ان دونوں کیلئے باقاعدہ طور پر مربوط انتخابی مہم چلائی اور جب 2013 میں تحریک انصاف کو کامیابی حاصل ہوئی تو سعید خان نے محب اللہ خان اور مراد سعید سمیت ڈاکٹر امجد ، فضل حکیم اور دیگر ممبران اسمبلی کے ہر پروگرام میں باقاعدگی کے ساتھ شرکت کی اور یہ سلسلہ پانچ سالوں تک جاری رکھا اس دوران جب پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے احتجاج کی کال دی تو سعید خان نے اپنے قائد کی کال پر لبیک کہتے ہوئے عمران خان کے سپاہی کے طور پر صف اول کا کردار ادا کیا وزیرستان لانگ مارچ ہو یا اسلام آباد دھرنا سعید خان نے وہاں اپنی موجودگی کو یقینی بنایا لیکن بد قسمتی سے سعید خان کو ان قربانیوں کا صلہ دینے کی بجائے الٹا ان کو دیوار کے ساتھ لگانے کا عمل جاری ہے اور جب سوات میں نئی حلقہ بندی ہوئی تو سوات میں دو حلقوں کا اضافہ ہوا تو سعید خان اور ان کے ساتھیوں کو اُمید پیدا ہو گئی کہ شاید اس بار حلقہ پی کے 7 کا ٹکٹ ان کو مل جائیگا لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں ہوا اور سوات کے دو حلقوں پی کے 6 اور پی کے 7 کا ٹکٹ ڈاکٹرامجد کو دیا گیا اور اس بار بھی سعید خان کو نظر انداز کیا گیا جبکہ اس ضمنی الیکشن میں بھی سعید خان کو ایک بار پھر ٹکٹ سے محروم کیا گیا جس کے رد عمل میں حلقہ پی کے 7 کے پارٹی کارکنوں کا ایک گرینڈ جرگہ ڈھیرئ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی جرگہ میں شریک افراد نے سعید خان کے حق میں نعرے لگائیں جبکہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ذمہ داروں اور دیرینہ کارکنوں محمد حسین ، فاروق خان ، علی سید ، خالد خان ، گوہر علی ، نثار احمد ، فضل کرم اور دیگر نے کہا کہ جب الیکشن 2018 میں سعید خان نے حصہ لینے کی غرض سے حلقہ پی کے 7 اور این اے 4 کیلئے پارٹی کے ساتھ درخواست جمع کرائی تو اس وقت ان کو دستبردار کرنے والے مراد سعید ، ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹرحیدر علی خان اور حاجی فضل مولا نے منت سماجت کی کہ وہ ڈاکٹر امجد اور مراد سعید کے حق میں دستبردار ہو جائے اور ڈاکٹر امجد کی دو نشستوں پر کامیابی کی صورت میں حلقہ پی کے 7 کا ٹکٹ ان کو دیا جائے گا سعید خان نے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد ان کے وعدے پر اعتماد کرتے ہوئے مراد سعید اور ڈاکٹر امجد کے حق میں دستبردار ہوئے لیکن آج وہ لوگ اپنے وعدے سے مکر گئے ہیں اور انہوں نے پارٹی میں چند دن گزارنے والے 77 سالہ شخص کو ٹکٹ دیکر ایک بار پھر وعدہ خلافی کی انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے وعدوں پر بھی یقین نہیں رہا آج ایک بار پھر سعید خان کو نظر انداز کرکے ایک بیمار اور ضعیف العمر شخص کو ٹکٹ دیا گیا ہے جو کارکنوں کے ساتھ زیادتی اور نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کے اصرار پر سعید خان انتخابی میدان میں ہے اور انشاء اللہ کارکن یہ ثابت کرینگے کہ وہ سعید خان کو کس طرح جتوائیں گے انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں پر مخصوص افراد اپنے فیصلے مسلط کر رہے ہیں اور کارکنوں کی رائے کی کوئی اہمیت نہیں ہے کارکنوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے اور پارٹی میں پیسوں کے عمل دخل نے پی ٹی آئی کا بیڑہ غرق کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے آج پارٹی پر قابض ہیں ان لوگوں کا کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ یہ لوگ اپنا سیاسی رخ تبدیل کرتے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے سعید خان کو انتخابی اکھاڑے میں اُتار دیا ہے اورانشاء اللہ ان کو کامیاب کرانے کیلئے بھی پر عزم ہیں انہوں نے کہا کہ سعید خان حلقہ پی کے 7 کے کارکنوں کے نامزد اُمیدوار اور تحریک انصاف کے نظریاتی ساتھی سعید خان کو سپورٹ کرینگے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ سعید خان حلقہ پی کے 7 سے کامیابی حاصل کرکے حقیقی معنوں میں غریبوں کی نمائندگی کا حق ادا کرینگے ۔
1,618 total views, 2 views today